وائرس: بینک تفصیلات چوری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تقریبا پانچ لاکھ آن لائن بینک اکاؤنٹ، کرڈیٹ کارڈ اور ڈیبِٹ کارڈ کی تفصیلات ایک وائرس کے ذریعے چوری کر لی گئی ہیں۔ اس وائرس کو سائبر کرائم میں اب تک کا سب سے خطر ناک وائرس کہا جا رہا ہے۔ سائنووال ٹروجن (Sinowal Trojan) نامی وائرس کو آر ایس اے کی جانب سے پکڑا گیا ہے۔ آر ایس اے فارچیون 500 کمپنیوں کے نیٹورک کے تحافظ میں مدد فراہم کرتی ہے۔ آر ایس اے کا کہنا ہے کہ ٹروجن وائرس نے پوری دنیا میں کمپیوٹروں کو متاثر کیا ہے۔ آر ایس اے کے سکیورٹی ڈویزن کے سئین بریڈی کے مطابق اس کا اثر پوری دنیا پر ہوا ہے اور تقریبا دو ہزار ڈومین متاثر ہوئے ہیں۔ ٹروجن کے بارے میں فروری دو ہزار چھ میں پتہ چلا تھا۔ اس کے بعد سے مسٹر بریڈی کا کہنا ہے کہ امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور پولینڈ کے دو لاکھ ستر ہزار سے زیادہ بینک اکاؤنٹ اور دو لاکھ چالیس ہزار کریڈٹ اور ڈیبِٹ کارڈ متاثر ہوئے ہیں۔ آر ایس اے نے اسے انٹرنیٹ کنکشن کے لیے سب سے خطر ناک قرار دیا ہے۔ اپریل دو ہزار سات ميں گوگل کے تحقیق کاروں نے پینتالیس لاکھ ویب صفحات کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ نکالا کہ ان صفحات میں سے دس فیصد وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ تحقیق کاروں نے 2008 میں کہا کہ ہر دن اس وائرس سے چھ ہزار نئے صفحات متاثر ہوتے ہیں۔ اس وائرس سے بچنے کے لیے طریقۂ کار بھی کافی آسان ہے۔ انٹرنیٹ سکیوریٹی سے متعلق کمپنی فورٹینیٹ کے ڈیرک مینکی کہتے ہیں کہ ویب پر جانے کے بعد سوچ سمجھ کر ہی کسی لِنک پر کلِک کرنا چاہیے۔ آر ایس اے نے کہا ہے کہ وہ پوری دنیا کے بینکوں اور معاشی اداروں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور انہیں سنول وائرس کے بارے میں بتا رہا ہے۔ اور اس نے اس وائرس کے بارے میں قانونی ایجنسیوں کو بھی بتا دیا ہے۔ |
اسی بارے میں کمپیوٹر وائرس کے بیس برس11 November, 2003 | نیٹ سائنس وائرس ای میل کو لگ گیا25 August, 2003 | نیٹ سائنس لیپ ٹاپ:ایک آپکا ایک غریب کا24 September, 2007 | نیٹ سائنس جعلی فائلوں سے کمپیوٹر کو خطرہ09 May, 2008 | نیٹ سائنس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||