BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 25 August, 2003, 16:43 GMT 20:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وائرس ای میل کو لگ گیا
وائرس کے متاثرین
چین سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے

وائرس نے اتنے زیادہ ای میل پیغامات جاری کیے ہیں کہ بہت سے ای میل بکس اب بھر گئے ہیں اور وہ نئے آنے والے پیغامات کو واپس بھیج رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے مسئلہ اور گھمبیر ہو رہا ہے۔

سوبگ ونڈوز وائرس اب تک دریافت ہونے والے وائرسوں میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے۔

نیٹ کے بڑے ادارے اے او ایل نے کہا ہے کہ اس نے اب تک وائرس کی تئیس ملین کاپیاں پکڑی ہیں اور ای میل فلٹرنگ فرم میسیج لیب نے پکڑی جانے والی کاپیوں کی تعداد ساڑھے تین ملین بتائی ہے۔

انٹرنیٹ سیکورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ وائرس ای میل بکس کو متاثر کرتا ہے یہ وائرس سپیمرز یا بے جا اور غیر قانونی اشتہار بازوں نے پیدا کیا ہے جن کا نشانہ وہ مشینیں ہوتی ہیں جن کے ذریعے بغیر کوئی نشان چھوڑے غیر مطلوب پیغامات بھیجے جا سکتے ہیں۔

ابھی تک یہ حتمی طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ وائرس کیا کرے گا لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایک اور وائرس کے لئے جگہ بنا سکتا ہے، حساس معلومات اکٹھی کر سکتا ہے اور فائلز کو ڈیلیٹ یا ختم کر سکتا ہے۔

ای میل وائرس
وائرس ای میل بکس کو متاثر کرتا ہے

اس کی وجہ وائرس سے بچنے کے لئے وہاں ناکافی پروگرام ہیں۔

گزشتہ چند دنوں میں انٹرنیٹ کے لاکھوں صارفین سوبگ کی ایف قسم کے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ایک موقع ایسا بھی آیا جب میسیج لیب نے سترہ میں سے ہر ایک ای میل کو سوبگ ایف کے وائرس سے متاثر پایا۔

میسیج لیب کے ترجمان برائن زارنی کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک ایسا نمبر ہے جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔‘

آج تک پھیلنے والا سب سے بڑا وائرس لو بگ تھا جو سن دو ہزار دو میں بھیجی جانے والی ہر اٹھائیس ای میل میں سے ایک میں آ جاتا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین مہینوں میں تین قسم کے وائرس کمپیوٹروں پر حملہ کر چکے ہیں۔

بہت سی کمپنیوں میں سیکورٹی کا عملہ گزشتہ کئی دنوں وائرسوں کے حملے روکنے کی کوشش کر رہا ہے جو یکے بعد دیگرے ہو رہے ہیں۔ سوبگ سے پہلے ایم ایس بلاسٹ آیا اور اس سے پہلے ویلچی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد