BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 June, 2007, 11:01 GMT 16:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بی بی سی اور یاہُو کا ’یوم ہیکنگ‘
ہیکنگ ڈے
بی بی سی اور یاہُو کے ماہرین رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے
ہیکنگ کے موضوع پر بی بی سی اور یاہُو کے اشتراک سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے ویب بنانے والے (Web Developers) لندن پہنچ گئے ہیں۔

’بی بی سی یاہُو ہیک ڈے‘ کے عنوان سے ہونے والے اس اجتماع کا مقصد ویب ڈیزائنروں کو یہ دکھانا ہے کہ یہ دونوں ادارے جو ڈیٹا فیڈز پیدا کرتے ہیں ان سے کس طرح زیادہ سے زیادہ مستفید ہوا جا سکتا ہے۔

سنیچر اور اتوار کو شرکاء کو ان اداروں کے زیر استعمال ٹیکنالوجی کو ہر طرح سے جانچنے کا موقع دیا جائے گا تا کہ یہ دیکھا جا سکے کہ وہ اس میں کیا جدت پیدا کر سکتے ہیں۔

اس دوران بی بی سی اور یاہُو کے ماہرین بھی شرکاء کی رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔

کئی دیگر اداروں کی طرح اب بی بی سی اور یاہُو جو کمپوٹر ڈیٹا پیدا کر رہے ہیں وہ کئی ویب ڈیزائنروں کے لیے دلچسپی کا سامان ہے کیونکہ وہ اسے نئے سوفٹ وئر بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

بی بی سی جو ڈیٹا فیڈز اور انٹرفیس پیدا کرتا ہے ان کے ذریعے بی بی سی کی ویب سائٹ استعمال کرنے والے صارفین کومختلف ٹی وی چینلوں پر آنے والے پرگراموں کی فہرستوں، تازہ ترین خبروں اور دنیا کے مختلف حصوں میں موسم کے حال تک رسائی ملتی ہے۔

بی بی سی کے ویب ڈویلپمنٹ کے شعبہ کے میٹ کیشمور کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ’ اس قسم کی کانفرنسوں میں ویب ڈیزائنرز کو اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بی بی سی کی ویب سائٹ پر لگائے جانے والے مواد کو مزید کیسے پھیلا سکتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اس کی رسائی ممکن بنا سکتے ہیں۔‘

اسی طرح یاہُو کے چاڈ ڈکرسن کا کہنا تھا کہ ’اس سے یاہُو اور بی بی سی جیسے ادروں کو یہ جاننے کا موقع ملتا ہے کہ وہ اپنےصارفین کے علاوہ ویب سائٹس کے دیگر ناظرین کو کیا سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔‘

مسٹر ڈکرسن نے مزید کہا کہ ’جب بھی ویب ڈویلپرز کو آزادنہ ہیکنگ کے اس قسم کے مواقع دیے جاتے ہیں تو ہوتا یہ ہے کہ یہ لوگ ہیکنگ کے بارے میں آپ کو نت نئی معلومات دیتے ہیں۔‘

میٹ کیشمور نے شرکاء سے کہا کہ اگرچہ نئے سوفٹ وئر بنانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی لیکن وہ یہ دباؤ محسوس نہ کریں کہ ورکشاپ کے اختتام پر انہیں ایک نیا سوفٹ وئر ضرور بنانا ہے۔ اگرچہ اختتام پر بہترین ہیکر کو انعام بھی دیا جائے گا لیکن اس کا مقصد کوڈنگ کی مہارت میں شیخی بگھارنا نہیں ہے۔

’ہم چاہتے ہیں کہ آپ یہاں ہیکنگ کو بطور تفریح لیں۔‘



(یاد رہے کہ ہیکنگ وہ عمل ہے جس کے ذریعہ سائبر کرمنلز یا جرائم کے لیے کمپیوٹروں کا استعمال کرنے والے لوگ آپ کو خبر ہوئے بغیر ہی آپ کا کمپیوٹر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اور یہ کام کسی بھی جگہ سے کیا جاسکتا ہے۔)
انٹرنیٹانٹرنیٹ سنسرشپ
انٹرنیٹ سنسرشپ کرنے والی ریاستوں میں اضافہ
بلوچ ویب سائٹویب سائٹیں بند
باغیانہ مواد کی اجازت نہیں دے سکتے: وزیر
نابیناؤں کے لیے انٹرنیٹ کیفےنظر کی وسعت
اسلام آباد میں نابیناؤں کے لیے انٹرنیٹ کیفے
انٹرنیٹیورپ میں انٹرنیٹ
ایک سو بائیس ملین یورپی روزانہ آن لائن
اسی بارے میں
سی آئی اے بے نقاب
13 March, 2006 | آس پاس
انٹرنیٹ سنسرشپ میں اضافہ
18 May, 2007 | نیٹ سائنس
سرچ انجن یا گھر کا بھیدی؟
02 June, 2007 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد