BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 May, 2008, 13:40 GMT 18:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جعلی فائلوں سے کمپیوٹر کو خطرہ
کمپیوٹر
یہ جعلی فائل یا تو موسیقی، کم دورانیے کی ویڈیو یا فلم کی شکل میں ہوتی ہے
کمپیوٹروں کو ناپسندیدہ پروگراموں یا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے والی کمپنی میک ایفی کا کہنا ہے کہ تقریباً پچاس ہزار افراد جعلی میڈیا فائل کے ہاتھوں نقصان اٹھا چکے ہیں۔

یہ جعلی فائل یا تو موسیقی، کم دورانیے کی ویڈیو یا فلم کی شکل میں ہوتی ہے اور کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو جال میں پھنساتی ہے۔

میک ایفی کا کہنا ہے کہ جعلی فائل کا موجودہ پھیلاؤ پچھلے تین سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس جعلی فائل کو کھولتے ہی بے تہاشہ اشتہار کھل جاتے ہیں اور ان کی وجہ سے اس کمپیوٹر تک رسائی ممکن ہو جاتی ہے۔

یہ جعلی فائل ای ڈونکی اور لائم وائر کے فائل شیئرنگ کے نیٹ ورک میں پھیلائی گئی ہیں۔ ان فائلوں کے مختلف نام ہیں اور مختلف زبانوں میں ہیں تاکہ لوگ پھنس سکیں۔

ان کے ناموں سے لگتا ہے کہ یہ یا تو گانا ہے، یا جنسی فلم اور یا پھر کوئی مشہور فلم ہے۔ اور جو بھی اس فائل کو کھولتا ہے اس سے کہا جاتا ہے کہ وہ کوڈک نامی سافٹ ویئر کمپیوٹر پر منتقل کریں جس سے یہ فائل دیکھ پائیں گے۔

لیکن اس سافٹ ویئر سے اشتہار کھلنے شروع ہو جاتے ہیں اور کمپیوٹر میں پھیل جاتے ہیں۔

میک ایفی کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر اس قسم کی فائلیں پہلے کبھی نہیں پھیلائی گئیں کیونکہ یہ کام کرنے والے افراد محدود تعداد میں یہ کام کرتے ہیں تاکہ ان کی نشاندہی نہ ہو سکے۔

پچھلے سات دنوں میں میک ایفی کے مطابق پچاس ہزار کمپیوٹرز اس فائل کے جال میں پھنسے ہیں تاہم صرف دس فیصد نے کوڈک نامی سافٹ ویئر کمپیوٹر پر منتقل کیا۔

وہ کمپیوٹرز جن میں ونڈوز سافٹ ویئر موجود ہیں ان کا اس جال میں پھنسنے کا زیادہ امکان ہے۔

اسی بارے میں
اڈوبی ریڈر سے ہیکنگ کا خطرہ
06 January, 2007 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد