اڈوبی ریڈر سے ہیکنگ کا خطرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویب استعمال کرنے والوں پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ اپنے اڈوبی ریڈر سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرلیں کیونکہ اڈوبی پروگرام کے پرانے ورژن میں ایک سکیورٹی نقص کی نشاندہی کی گئی ہے۔ دنیا بھر میں اربوں افراد یہ سافٹ ویئراستعمال کرتے ہیں۔ سکیورٹی کے تحقیقات کاروں کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر ہیکر پی ڈی ایف کے اس نقص کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپیوٹر استعمال کرنے والے کے ہارڈ ویئر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جس کے ذریعے ویب صارف کو دیگر نقصانات پہنچائے جاسکتے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس سکیورٹی نقص کے ذریعے کسی کا کمپیوٹر ہیک کیے جانے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اڈوبی ریڈر کے ذریعے پی ڈی ایف دستاویزات کو براؤزر ونڈو میں کھولا جاسکتا ہے۔ اڈوبی کا یہ نقص جرمنی میں ’کیوز کمپیوٹر کلب‘ نامی ہیکر گروپ کے سالانہ اجلاس میں سامنے آیا۔ سیمنٹک سکیورٹی کمپنی کے تحقیقات کار ہون لو کا کہنا ہے کہ اڈوبی کے اس نقص کا جس سطح پر استحصال ممکن ہے، وہ باعث حیرت ہے۔ اڈوبے ریڈر کا ورژن 8 اپ گریڈ کرنے سے کمپیوٹر صارف پچھلے ورژن کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں سب سے با اثر ویب سائٹس01 January, 2004 | نیٹ سائنس ویب کا پندرہ سالہ سفر: ایک جائزہ08 August, 2006 | نیٹ سائنس ایٹمی بم بنانے کی ویب سائٹ بند04 November, 2006 | نیٹ سائنس ویب سائٹ کا نیا استعمال 22 July, 2005 | نیٹ سائنس جنسی ویب سائٹس:علیحدہ پتہ02 June, 2005 | نیٹ سائنس بیرونی لِنک بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||