BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 November, 2006, 03:36 GMT 08:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایٹمی بم بنانے کی ویب سائٹ بند
ماہرین کے مطابق دستاویزات حساس نوعیت کے تھے
امریکی حکومت نے اپنی ایک ویب سائٹ بند کردی ہے جس پر ایسے دستاویزات شائع کیے گئے تھے جو سن 2003 میں عراق پر حملوں کے بعد حاصل کیے گئے تھے۔

اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ہتھیاروں کے ماہرین نے شکایت کی تھی کہ ان دستاویزات میں ایٹمی بم بنانے کے طریقے بتائے گئے تھے۔

امریکہ نے یہ ویب سائٹ – عراقی فریڈم ڈاکومنٹ پورٹل – اس امید میں تیار کی تھی کہ اس پر ایسے دستاویزات شائع کیے جائیں جو صدام حسین کے ہتھیاروں کے پروگرام کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کرسکیں۔

امریکہ کے قومی انٹیلیجنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس ویب سائٹ کو پھر سے شائع کرنے سے قبل اس پر نظرثانی کی جائے گی۔

عراقی فریڈم ڈاکومنٹ پورٹل مارچ میں ریپبلیکن اراکین کانگریس کے دباؤ میں شائع کی گئی تھی جن کا الزام تھا کہ انٹیلیجنس کے ماہرین صدام حسین کے دور کے دستاویزات کا مطالعہ کرنے میں کافی وقت لگارہے ہیں۔

حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ان اراکین کانگریس کا خیال تھا کہ عوام کی جانب سے مدد ملنے پر ان دستاویزات کے مواد کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوسکے گی۔

گزشتہ چند ہفتوں میں اس ویب سائٹ پر ایسے دستاویزات شائع ہوئے جن میں 1991 کی پہلی عراق جنگ سے قبل عراق میں ایٹم بم بنانے کی خفیہ تحقیق کی تفصیلات تھیں۔

اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ان دستاویزات میں ایٹم بنانے کے تابکاری مواد اور ان کے استعمال کی تفصیلات موجود تھیں۔ ایک سفیر کا کہنا تھا کہ یہ دستاویزات ایسے تھے جیسے کھانا پکانے کی کوئی کتاب ہو۔

ایٹمی ہتھیاروں کے ماہرین پیٹر زِمرمن نے اپنا تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان دستاویزات میں ’بلاشبہ خفیہ معلومات تھیں جو کہ کافی حساس’ تھیں۔

ٹیلیفون کال کی ٹیکنالوجی ’وائس اوور آئی پی‘
انٹرنیٹ فون میں ہیکروں کی دلچسپی
پردوں کے پیچھے
ایران کا ایوانِ اقتدار اب آن لائن
چرنوبلجوہری حادثہ
چرنوبل: ’ایک لاکھ ہلاکتوں کااندازہ‘
ناگاساکیتابکاری سے بیماری
ناگا ساکی، ہیروشیما میں بچ جانے والوں کی صحت
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد