ایٹم بم حملے اور صحت کے مسائل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک حالیہ تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ 1945 میں ناگاساکی اور ہیروشیما پر ایٹم بم حملوں سے بچ جانے والے افراد کو صحت کے کئی مسائل کا سامنا ہے۔ اس وقت پر جو لوگ عمر میں کم تھے ان پر تابکاری اثرات کا زیادہ اثر ہوا ہے اور ان کے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ تحقیق امریکہ کے میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ ہیرو شیما اور ناگاساکی پر کیئے گئے ایٹمی حملوں میں دو لاکھ چودہ ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان حملوں میں بچ جانے والے افراد کو، جو اس وقت کم عمر تھے‘ کینسر اور تھائی رائیڈ کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ سن 2000 سے لے کر 2003 تک جاپان میں 3185 افراد ایسے پائے گئے جو تھائی رائیڈ کی بیماری میں مبتلا تھے اور ان افراد کی اوسط عمر 70 سال تھی۔ ان حملوں کے وقت جو لوگ بیس سال یا اس سے کم عمر تھے، ان کے بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات دیگر افراد کی نسبت زیادہ ہیں۔ برطانیہ کے کینسر ریسرچ ادارے کی سارہ ڈاربی کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ایٹمی تابکاری اور تھائی رائیڈ مسائل کے درمیان تعلق ثابت ہوتا ہے۔ | اسی بارے میں سگریٹ کم ہوں یا زیادہ، موت22 September, 2005 | نیٹ سائنس چہرے کی تبدیلی، خدشات و سوالات02 December, 2005 | نیٹ سائنس چھاتی کے سرطان پر قابو پانا ممکن17 December, 2005 | نیٹ سائنس وٹامن ڈی سے کینسر میں کمی28 December, 2005 | نیٹ سائنس موٹے افراد وزن کم کرنا نہیں چاہتے09 January, 2006 | نیٹ سائنس ’موبائل فون دماغ پر اثر نہیں کرتا‘20 January, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||