BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 December, 2005, 19:38 GMT 00:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وٹامن ڈی سے کینسر میں کمی
مچھلی
چکنائی دار مچھلی سے وٹامن ڈی حاصل کیا جا سکتا ہے
امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وٹامن ڈی کے زیادہ مقدار میں استعمال سے کینسر کی کئی اقسام کوپچاس فیصد تک کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیق کاروں نے تریسٹھ تحقیقاتی رپورٹوں کے مطالعے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی یقینی نتیجے پر پہنچنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

ماہرین نے کیلیفورنیا یونیورسٹی کی اس کاوش کا خیر مقدم کیا ہے لیکن انہوں نے خبردار کیا ہے کہ وٹامن ڈی کی زیادتی سے گردے اور جگر متاثر ہو سکتے ہیں۔

اس وٹامن کی قدرتی شکل جسے ڈی 3 کہا جاتا ہے عام طور پر سورج کی شعاؤں سے حاصل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ چند غذاؤں میں بھی پائی جاتی ہے جن میں گوشت مکھن اور چکنائی والی مچھلی شامل ہیں۔

تحقیق کاروں نے اپنے مطالعے کے دوران خون میں وٹامن ڈی کی مقدار اور کینسر کے خطرے کے باہمی تعلق کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ افریقہ کے لوگوں میں کینسر کے خلاف کم مدافعت پائی جاتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی سیاہ جلد وٹام ڈی کو بنانے میں مددگار ثابت نہیں ہوتی۔

تحقیق کے دائرے میں لائی گئی رپورٹوں کا تعلق 1966 سے 2004 کے درمیانی عرصہ سے ہے جو کینسر کی سب سے عام قسموں کے متعلق ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کینسر کی کچھ ایسی اقسام ہیں جن میں وٹامن ڈی کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

وٹامن ڈی کی پچیس مائیکروگرام مقدار کے روزانہ استعمال سے کینسر کا خطرہ پچاس فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ تاہم تحقیق نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اس وٹامن کی زیادہ مقدار بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

اس تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر سیڈرک جیرالڈ کا کہنا ہے کہ’طب کی دنیا کی بہترین تحقیق پر غور کرنے سے یہ نتائج اخذ کیے گئے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ سورج کی روشنی کی عدم موجودگی میں خوراک اور ’فوڈ سپلیمنٹ‘ کے ذریعے وٹامن ڈی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سورج کی شعاؤں میں بھی کینسر کا خطرہ موجود ہے۔

’سن باتھ‘
وٹامن ڈی حاصل کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے

انہوں نے کہا کہ’سیاہ رنگت والے لوگوں کو وٹامن بنانے کے لیے سورج کی شعائیں زیادہ دیر تک لینی پڑتی ہیں‘۔

انسٹیٹیوٹ آف کینسر ریسرچ کے پروفیسر کولن کوپر کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ اگر آپ کسی ایک تحقیق کا مطالعہ کریں تو ایسا لگتا ہے کہ یہ ثبوت صرف ایک رائے کی حیثیت رکھتے ہیں اور کوئی حتمی نتیجہ نہیں بتا سکتے‘۔

انہوں نے اعتراض کیا کہ ’تحقیق کار یہ بتانے میں ناکام رہے ہیں کہ وٹامن کی کم مقدار کس طرح کینسر کے امکانات میں اضافہ کرتی ہے؟‘

ایسوسی ایشن آف کینسر ریسرچ کے پروفیسر مارک میٹفیلڈ نے بھی اس بات کی تائید کی ہے کہ یہ تحقیق وٹامن ڈی کے فوائد کے بارے میں کوئی حتمی ثبوت فراہم نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ ٹھیک ہے کہ وٹامن ڈی اور کینسر کے مرض کے درمیان ایک تعلق ظاہر ہو رہا ہے لیکن یہ صرف ایک تعلق ہے‘۔

ذہنی دباؤ کا شکار خاتونٹینشن نہ لیں
لڑنے والے جوڑوں میں صحت یابی کی رفتار کم
دودھ پلانے والی قسم کا نیا جانورنئے جانور کی دریافت
اس کا رنگ گہرا سرخ ہے اور اس کی لمبی دم ہے
سرجریطب کانیا سنگِ میل
فرانسیسی سرجنوں نے چہرہ تبدیل کر دیا
اسی بارے میں
انسانی جلد کے رنگ کا راز
19 December, 2005 | نیٹ سائنس
دیر ہو گی تو لڑکا ہو گا
16 December, 2005 | نیٹ سائنس
سردی سے بچوں میں کینسر
12 December, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد