میاں بیوی کاجھگڑا، علاج میں دیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جیون ساتھی کے ساتھ آدھے گھنٹے کی جھڑپ زخم کے ٹھیک ہونے میں ایک دن کی تاخیر کا باعث بننے کے لیے کافی ہے۔ اوہایو یونیورسٹی کی تحقیقاتی ٹیم نے بیالیس جوڑوں پر اپنی تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ لڑائی کرنے والے جوڑوں میں زخم کے ٹھیک ہونے کی رفتار چالیس فیصد کم ہے۔ اس ٹیم نے ہسپتالوں پر زور دیا ہے کہ وہ آپریشن سے پہلے مریض کے ذہنی دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کریں۔ اس سے مریض کو ہسپتال میں کم عرصہ کے لیے رہنا پڑے گا۔ اس تحقیق میں مریضوں کے زخموں پر مختلف آلات نصب کیے گئے اور ان سے مختلف سوال نامے بھی پر کروائے گئے۔ اس کے بعد مختلف موقعوں پر انہیں آپس میں مختلف اختلافی امور پر گفتگو کرنے کے لیے کہا گیا۔ لڑائی جھگڑا کرنے والے جوڑوں کے خون کا تجزیہ کیا گیا جس کے نتائج پرامن جوڑوں سے مختلف تھے۔
ان کے خون میں مدافعت پیدا کرنے والے کیمیکل زیادہ پائے گئے۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ زخم کی بحالی بہت حساس عمل ہے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ صحت اور تندرستی کا دماغی حالت سے گہرا تعلق ہے۔ دماغی حالت کاجلد کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔ اسی وجہ سے غصہ یا شرم کی حالت میں چہرے کی رنگت بدل جاتی ہے۔ تاہم پروفیسر جین گلیسر کا کہنا ہے کہ اس سے نتائج اخذ کرنا قبل از وقت ہو گا کیونکہ اس تحقیق کا دائرہ کار صرف جلد تک محدود تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مدافعتی نظام کا آہستہ ہونا کئی دفعہ مثبت بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں رہنے والے لوگ انفکشن کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ پرانے وقتوں میں پچاس فیصد لوگ ایک سال کی عمر سے پہلے مر جاتے تھے لیکن آہستہ آہستہ ان کا مدافعتی نظام تیز ہو گیا اور شرح اموات کم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ’لیکن اس کی وجہ سے خود مدافعتی بیماریاں پیدا ہو گئیں جیسے کے دمہ، اس لیے اگر مدافعت کا نظام آہستہ ہو جائے تو اس کے بھی فائدے ہیں‘۔ | اسی بارے میں چہرے کی تبدیلی، خدشات و سوالات02 December, 2005 | نیٹ سائنس طِب کا کمال، پہلی بار چہرہ تبدیل02 December, 2005 | نیٹ سائنس پاکستان: ایڈز کا شدید خطرہ21 November, 2005 | نیٹ سائنس ایڈز سے چھٹکارا پانےوالے پر تحقیق13 November, 2005 | نیٹ سائنس السر پر تحقیق، طب کا نوبل انعام03 October, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||