BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 December, 2005, 08:22 GMT 13:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طِب کا کمال، پہلی بار چہرہ تبدیل
سرجری
اس تصویر میں چہرے کا وہ حصہ دکھایا گیا جو کتے کے کاٹنے سے ختم ہو گیا تھا
فرانس میں بتایا گیا ہے کہ سرجنوں نے انسانی تاریخ میں چہرے کی تبدیلی کا پہلا آپریشن کیا ہے۔ سرجنوں نے اسے ’غیر معمولی کیس‘ قرار دیا ہے۔

جس عورت کا چہرہ تبدیل کیا گیا اس کا ناک، ہونٹ اور ٹھوڑی کتے کے کاٹنے سے ضائع ہو گئی تھی۔

چہرے کی تبدیلی کیوں؟
 مریضہ کا چہرہ پلاسٹک سرجری سے ٹھیک نہیں کیا جا سکتا تھا اس لیے ٹرانسپلانٹ کی کوشش کی گئی
فرانسیسی محکمۂ صحت کی مشیر کیرولائن کامبی
سرجنوں نے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کتے نے مریضہ کی زندگی بچانے کی کوشش کے دوران ان کا چہرا چبا دیا۔ مریضہ کے خاندان والوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی تھی اور کتے نے انہیں گہری نیند سے جگاتے ہوئے انہیں زخمی کر دیا۔

مریضہ کی سترہ بیٹی سے کہا کہ کتے نے ان کی والدہ کی زندگی بچائی ہے۔ کتے کو بعد میں خاندان والوں کی مرضی کے خلاف ختم کر دیا گیا۔

ایک متنازعہ آپریشن کے دوران سرجنوں نے ایک دماغی طور پر مردہ انسان کے چہرے کی رگیں، بافت اور پٹھے حاصل کر کے اڑتیس سالہ زخمی عورت کے چہرے پر لگا دیے۔

سرجنوں کا کہنا ہے کہ جس عورت کو نیا چہرہ دیا گیا ہے اس کی شکل اس شخص جیسی تو نہیں ہوگی جس کے چہرے کے حصے اسے لگائے گئے ہیں لیکن اب اس کی شکل پہلے جیسی بھی نہیں رہے گی۔

اس طرح کا آپریشن تکنیکی اعتبار سے کئی سالوں سے ممکن تھا اور امریکہ، برطانیہ اور فرانس میں ٹیمیں اس پر تحقیق کر رہی تھیں۔

ایک انسان کے چہرے کی کھال جسم کے کسی دوسرے حصہ کی نسبت کسی کے چہرے پر لگانا آسان ہے کیونکہ اس کی رنگت اور ملائمت ایک سی ہوتی ہے۔

اس میدان میں تحقیق کرنے والی ٹیمیں چہرے کی تبدیلی سے وابستہ ممکنہ اخلاقی پہلوؤں اور ممکنہ نفسیاتی خدشات کی وجہ سے شکوک کا شکار رہی ہیں۔ ماہرین خدشہ ظاہر کرتے رہے ہیں نیا چہرے ملنے سے انسان پر نفسیاتی دباؤ پڑ سکتا ہے۔

ولنسیا کی رہنے والی فرانسیسی خاتون جن کا چہرہ تبدیل کیا گیا آپریشن سے پہلے طویل مشاورت کے عمل سے گزریں۔

آپریشن گزشتہ اختتام ہفتہ ایمینز میں ہوا اور پانچ گھنٹے جاری رہا۔

آپریشن کرنے والی ٹیم کی قیادت پروفیسر برنرڈ دوواشیل اور پروفیسر جاں مشیل دوبرنار نے کی۔ آپریشن کے بعد ہسپتال کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا کہ مریضہ کی، جو اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتیں، حالت بہت اچھی ہے اور ان کے چہرے پر نئی کھال قدرتی ظاہر ہوتی ہے۔

اسی بارے میں
حسن پھر فتنہ گر ہے کیا کہیئے
02 October, 2004 | نیٹ سائنس
مصنوعی گوشت بنانے کی تیاریاں
14 August, 2005 | نیٹ سائنس
بیضہ کی کامیاب پیوندکاری
08 November, 2004 | نیٹ سائنس
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد