السر پر تحقیق، طب کا نوبل انعام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دو آسٹریلوی سائنسدانوں کو السر پر تحقیق کی وجہ سے طب کے شعبے میں نوبل انعام ملا ہے۔ رابن وارن اور بیری مارشل نے اپنی تحقیق سے ثابت کیا کہ معدے اور آنتڑیاوں کا السر ایک بیکٹریا کی انفیکشن کے باعت ہوتا ہے۔ اس ریسرچ کے بعد اب السر کوئی ایسی بیماری نہیں رہے گی جو کہ کافی لمبا عرصہ چلے اور اب اس کا علاج دوائیوں اور اینٹی بائیوٹک کے ایک چھوٹے کورس سے بھی ہو سکتا ہے۔ 1982 میں جب رابن اور مارشل نے ہیلی کوبیکٹر پائیلوری بیکٹیریا دریافت کیا تھا تو اس وقت یہ عام خیال تھا کہ دباؤ اور مصروف لائف سٹائل کی وجہ سے معدے اور آنتڑیوں میں السر ہوتا ہے۔ اب اس بات کی مکمل تصدیق ہو گئی ہے کہ نوے فیصد کیسوں میں آنتڑیوں کے السر کا باعث یہی بیکٹریا بنتا ہے اور تقریبا اسی فیصد معدے کے السر کی وجہ بھی یہی بیکٹیریا ہے۔ دونوں ڈاکٹروں نے یہ بھی دریافت کیا کہ السر کے مریض اس وقت تک صحتیاب نہیں ہو سکتے جب تک کہ بیکٹریا کو معدے سے بالکل نہ ختم کر دیا جائے۔ | اسی بارے میں انار مثانے کے کینسر میں مفید: تحقیق01 October, 2005 | نیٹ سائنس خواتین: پھیپھڑوں کی بیماری کا شکار13 September, 2005 | نیٹ سائنس زیتون کے استعمال سے درد غائب04 September, 2005 | نیٹ سائنس ’ہومیوپیتھی نا کام طریقہ علاج ہے‘26 August, 2005 | نیٹ سائنس دل مضبوط کرنے والی دوا18 July, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||