دل مضبوط کرنے والی دوا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ انہوں نے ڈی ایم ڈی (دشین مسکولر ڈسٹروفی) کی وجہ سے ہونے والے ہونے والے دل کے دورے کو روکنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ ڈی ایم ڈی انسانی جسم میں ڈسٹروفین پروٹین بنانے والی جینز میں کسی تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے جسم میں مسل ٹوٹنا شروع کر دیتے ہیں جن میں دل کا مسل بھی شامل ہے۔ ڈی ایم ڈی بیماری میں مبتلا کئی افراد بیس پچیس سال کی عمر میں ہی انتقال کر جاتے ہیں کیونکہ ان کا دل کمزور پڑ جاتا ہے اور پھر کام کرنا بند کر دیتا ہے۔ تجرباتی دوا کیمیکل لگے پلاسٹر کی طرح کام کرتی ہے اور دل کے مسلز کو مضبوط کرتی ہے جس کی وجہ سے ان میں مدافعت پیدا ہوتی ہے اور وہ دباؤ میں کم ٹوٹتے ہیں۔ اگرچہ یہ دوا ابھی چوہوں پر استعمال ہوئی ہے لیکن یونیورسٹی آف مشیگن کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ انسانوں پر بھی کام کر سکتی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||