چھاتی کے سرطان پر قابو پانا ممکن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ریڈیو تھراپی کے ذریعے چھاتی کے سرطان پر قابو پانے کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اگر چھاتی میں سرطان کے باعث پائی جانے والی گلٹی آپریشن کے ذریعے نکلوادی جائے اور اس کے بعد باقاعدگی سے ریڈیو تھراپی کروائی جائے تو اس سے سرطان کے پھیلنے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی آف اوکسفرڈ کے مطابق اس بیماری سے موت کے امکانات میں بھی پانچ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ تحقیق چالیس ہزار خواتین کے سالہا سال مشاہدے کے بعد جاری کی گئی ہے۔ کچھ خواتین نقصان دہ اثرات کے ڈر سے ریڈیو تھراپی سے اجتناب کرتی ہیں۔ اور واقعی اس علاج کے کچھ ایسے اثرات پائے جاتے ہیں مثلاً بازو کا مستقل پھول جانا، کندھے کی تکلیف، دل کے دورے یا پھر پھیپھڑے وغیرہ میں کینسر کی مزید گلٹی کا پیدا ہونا۔ سائنسدانوں کے مطابق برطانیہ میں خواتین میں کینسر سب سے زیادہ چھاتی کے سرطان کی صورت میں پایا جاتا ہے۔ ہر سال کینسر کے اکتالیس ہزار کیسز سامنے آتے ہیں جن میں سے بارہ ہزار خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ پروفیسر سر رچرڈ پیٹو کے مطابق ریڈیو تھراپی سے کینسر کے باعث موت کے امکانات میں کمی اگرچہ بہت معمولی ہے تاہم اس سے مزید تحقیق کی راہ ہموار ہوگی۔ | اسی بارے میں پاکستان: ایڈز کا شدید خطرہ21 November, 2005 | نیٹ سائنس پیراسیٹامول، جگر کی خرابی08 December, 2005 | نیٹ سائنس سردی سے بچوں میں کینسر12 December, 2005 | نیٹ سائنس پاگل پن کےمریضوں میں تیزی سے اضافہ17 December, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||