BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 April, 2006, 08:33 GMT 13:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چرنوبل: ’ایک لاکھ ہلاکتیں‘
چرنوبل
لاکھوں لوگ اب بھی متاثرہ علاقوں میں رہتے ہیں
ماحول کے بچاؤ کے لیے کام کرنے والی ایک عالمی تنظیم گرین پِیس نے کہا ہے کہ بیس سال قبل یوکرائن میں جوہری پلانٹ میں ہونے والے حادثے کے صحت پر اثرات اندازے سے بہت زیادہ ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق چرنوبل حادثے کے بعد ریڈیائی اثرات سے چار ہزار لوگ کینسر کا شکار ہوئے تھے۔ تاہم گرین پِیس نے منگل کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں حالیہ تجزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لاکھ لوگوں کا اس حادثے سے متاثر ہونے کا امکان ہے جن میں یوکرائن، روس اور بیلاروس کے شہری شامل ہیں۔

چرنوبل حادثہ میں ہلاکتوں کے بارے میں یہ دعویٰ متنازعہ ہے۔ گرین پِیس تسلیم کرتی ہے کہ مزید تحقیق کے بغیر حادثے کے انسانوں پر حتمی اثرات کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

چرنوبل سے ایک سو نوے میل دور بچوں کے ایک ہسپتال میں کام کرنے والی ڈاکٹر اوکسانا لوزووا نے کہا ہے کہ اس حادثے سے کئی نسلیں متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو لوگ کم عمر تھے ان کی قوّت مدافعت کم ہوئی اور وہ اپنی پچھلی دو نسلوں کے مقابلے میں کمزور ہیں۔

چرنوبل کے جوہری پلانٹ میں انیس سو چھیاسی میں ہونے والا حادثہ دنیا کا سب سے خطرناک جوہری حادثہ تھا جس میں ریڈیائی مواد یورپ کے ایک بڑے رقبے پر پھیل گیا تھا۔ لاکھوں لوگ اب بھی متاثرہ علاقوں میں رہتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد