ضائع شدہ جوہری مواد کدھر جائے؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ میں حکومت کو ایک مشاورتی کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ ضائع شدہ جوہری مواد کو زیر زمین دبا دے یا عارضی طور پر زمین کے اوپر محفوظ مقامات پر رکھے۔ کمیٹی نے حکومت سے کہا ہے کہ ایسے مواد کو خلا میں بھیجنا یا سمندر کی تہہ میں رکھنا نا قابل عمل ہے۔ برطانیہ میں گزشتہ ساٹھ سال میں جوہری تحقیق اور توانائی کی پیداوار کے بعد بڑی مقدار میں استعمال شدہ جوہری مواد جمع ہو چکا ہے جس کو ٹھکانے لگایا جانا ہے۔ آئندہ دہائیوں میں برطانیہ میں نئے جوہری پلانٹ کام شروع کریں گے جس کے بعد مزید جوہری مواد جمع ہوگا۔ مشاورتی کمیٹی نے گزشتہ اٹھارہ ماہ میں ماہرین اور عام لوگوں سے مشاورت کے بعد سفارشات مرتب کی ہیں۔ کچھ سائنسدانوں کے خیال میں اس معاملے میں کسی کمیٹی کی ضرورت نہیں تھی۔ ان کا کہنا ہے برطانیہ میں اس کے بارے میں بہت بحث ہو چکی ہے اور کئی دوسرے ممالک اس مسئلے کو کامیابی سے حل کر چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||