وقت سے تیس سال پہلے بند | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی جوہری توانائی کے ادارے نے ایک تحقیقاتی پلانٹ کو معینہ وقت سے تیس سال قبل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ’ونفرتھ اِن ڈورسٹ‘ میں واقع اس جگہ کو بیس سو بیس میں مکمل طور پرصاف کر دیا جائے گا اور اس کے بیشتر علاقے میں قدرتی حسن لوٹ آئے گا۔ ادارے کا کہنا ہے تحقیقاتی پلانٹ کو جلد بند کرنے کا فیصلہ نئے معاشی ضابطوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔اور اس جگہ کے کچھ حصے نیشنل ریجنریشن ایجنسی کو فروخت کر دیے جائیں گے تاکہ مقامی آبادی کے لیے مزید رہائشی سہولتیں اور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں۔ یہ جگہ انیس سو پچاس میں جوہری قوت سے بجلی پیدا کرنے کی تحقیقات کے لیے تعمیر کی گئی تھی۔ یہاں بھاری پانی کے بھاپ پیدا کرنے والے نو میں ایک ریکٹر قریبی علاقے ڈورچسٹر کی ضروریات کے لیے کافی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ لیکن اس منصوبہ پر انیس سو نوے میں کام روک دیا گیا کیونکہ لاگت بہت زیادہ آ رہی تھی۔ اب برطانوی جوہری توانائی کا ادارہ بیس سو بیس تک سالانہ تیس ملین پاؤنڈ خرچ کرےگاجس کے بعد اس جگہ کو مکمل طور پر خالی کر دیا جائے گا۔ جگہ کو صاف کرنے کی وجہ ادارے کا نیا مالیاتی نظام ہے جس کے تحت مختلف اوقات میں ہونے والے اخراجات کاموازنہ موجودہ مالیت کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ سائٹ منیجر ایلن نیل نے بی بی سی کو بتایا کہ’ڈسکاؤنٹ ریٹ کی شرح چھ فیصد سے کم ہو کر ساڑھے تین فیصد ہو گئی تھی۔ اور اس جگہ پر مرمت اور سیکورٹی پر ا بہت زیادہ رقم خرچ ہو رہی ہے۔اب میں رقم کو غیر ضروری اخراجات کی بجائے حقیقی کام پر خرچ کر سکوں گا۔ بیس سو پچاس تک دنیا میں بجلی کا خرچ دوگنا ہو جائے گا اس لیے توانائی کی نئی تکنیک ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔ دنیا کو بتانے کے ساتھ ساتھ کہ جوہری پلانٹس ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے ہم آنے والی نسلوں کے لیے راستے کھلے چھوڑ رہے ہیں۔‘ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||