جنسی ویب سائٹس:علیحدہ پتہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنسی مواد شائع کرنے والی پورنوگرافک ویب سائٹس اب اپنا علیحدہ پتہ ڈاٹ ٹرپل ایکس استعمال کریں گی۔ ڈاٹ ٹرپل ایکس کی تجویز انٹرنٹ پر پتوں کے نظام کی نگرانی کرنے والے ادارے نے منظور کی تھی۔ جنسی ویب سائٹس دیکھنے والوں کے لیے ڈاٹ ٹرپل ایکس کے پتے علیحدہ ہونے سے استعمال کی اسانی ہوجائی گی اور انہیں ضائع کرنا بھی مشکل نہ ہوگا۔ اس سے پہلے جنسی مواد کے علیحدہ پتہ کی درخواست منظور نہیں کی جاتی تھی۔ عام طور پر انٹرنیٹ کے پتے ڈاٹ کام، ڈاٹ یو کے، ڈاٹ نٹ، ڈاٹ او آر جی پر حتم ہوتے، لیکن انٹر نیٹ کارپوریشن کے مطابق پورنوگرافک ویب سائٹس کے پتے ڈاٹ ٹرپل ایکس پر ختم ہوا کریں گے۔ انٹرنیٹ صارفین کو مخصوصں کیے جانے والے ناموں اور اعداد کا ادارہ یعنی آئی سی اے این این یعنی نے سات نئے حلقوں کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔ جن میں اکثر ممالک کے لیے آخر میں ان نام استعمال کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں آئی سی اے این این نے صنعتی اور کاروباری ڈومین کے علیحدہ پتوں کی تجویز پر غور کیا ہے۔ آئی سی اے این این کے مطابق ڈاٹ ٹرپل ایکس کی کامیابی ان کے سپانسرز کی وجہ سے ہے۔ ائی سی ایم کا کہنا ہے کہ ڈاٹ ٹرپل ایکس ڈومین کے الگ ہونے سے بچے پورنوگرافک ویب سائٹز سے دور رہے گے اور بڑوں کو ایک علیحدہ تفریح میسر ہو جا ئے گی ۔ ڈاٹ ٹرپل ایکس ڈومین کی ٹیکنیکل ذمہ داری ائی سی ایم پر ہوگی جبکہ اس کی مالی ذمہ داری ایک غیر منافع انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فار آن لائن رسپانسبلیٹی پر ہوگی۔ نٹ نیمز کے ایک ڈائریکڑ جوناتھن روبنسن کا کہنا ہے کہ ائی سی ایم کو ڈاٹ ٹرپل ایکس ڈومین میں لوگوں کی رجسٹری کی وجہ سے دشواریاں ہوں۔ مسٹر روبنسن کے مطابق اگر کوئی شخص کسی پورنوگرافک ڈومین سے مطمیئن ہے تو وہ بلا وجہ اپنی ڈومین نہیں بدلے گا۔ ڈاٹ ٹرپل ایکس ڈومین کی منظوری آج سے تقریباً پانچ سال پہلے دی گئی تھی۔ آئی سی اے این این نے اسے منطور نہ کرنے کی کئی وجوہات بتائی ہیں۔ آئی سی اے این این کے مطابق ایک نارمل جنسی ویب سائٹ کی ڈومین استعمال کرنے والوں کے لیے ڈاٹ ٹرپل ایکس ڈومین استعمال کرنا آسان نہیں ہوگا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||