BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 October, 2008, 12:33 GMT 17:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پارٹیکل فزکس: تحقیق پر نوبل انعام
زیرِ جوہری ذرات
انعام کی مالیت دس ملین سویڈش کرونر ہوتی ہے
دی رائل سویڈش اکیڈمی نے اعلان کیا ہے کہ فزکس یا طبیعیات کا نوبل انعام دو جاپانیوں اور ایک امریکی سائنسدان کے حصے میں آیا ہے۔

یوئچیرو نمبو، ماکوتو کوبایاشی اور توشیہیدی ماسکاوا نے مادے کی ساخت کے متعلق نئی آگہی دی ہے۔

یوئچیرو نمبو نے زیر ایٹمی فزکس میں ایک نئے طریقۂ کار کی نشاندہی کی ہے جسے ’سپانٹینیئس بروکن سمیٹری‘ کہا جاتا ہے۔

کوبایاشی اور ماسکاوا کی ریسرچ میں بنیادی ذرات کی تین نئی اقسام کی موجودگی کا اندازہ لگایا ہے جنہیں کوارکس کہتے ہیں۔

زیرِ جوہری ذرات کے خواص اور باہمی تعامل سے تعلق رکھنے والی طبیعیات کی شاخ پارٹیکل فزکس کے سٹینڈرڈ ماڈل کے مطابق کوارکس پروٹونز اور نیوٹرونز کے چھوٹے یونٹ ہیں جو مل کر ایٹم کا نیوکلیس یا مرکز بناتے ہیں۔

نوبل انعام علمِ کیمیا (کیمسٹری)، طب، ادب، امن، اور اقتصادیات کے شعبوں میں بھی دیا جاتا ہے جس کی مالیت سویڈن کی کرنسی میں دس ملین سویڈش کرونر ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ انعام حاصل کرنے والے کو میڈل اور ڈپلومہ بھی دیا جاتا ہے۔

گزشتہ برس طبیعیات کا انعام فرانس کے البرٹ فرٹ اور جرمنی کے پیٹر گرونبرگ کو دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
’سونگھنے‘ کا معمہ حل
04 October, 2004 | نیٹ سائنس
تابکاری سے بچاؤ کی دوا تیار
11 April, 2008 | نیٹ سائنس
ایڈز: علاج ابھی ممکن نہیں
15 February, 2008 | نیٹ سائنس
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد