BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 July, 2007, 12:59 GMT 17:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’وٹامن سی سردی سےتحفظ نہیں‘
کینو
وٹامن سی سِٹرس میں سےاخذ کیاجاتاہے
آسٹریلیا اور فِن لینڈ کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ سردی سے نمٹنے میں روزانہ وِٹامن سی کے استعمال سے زیادہ لوگوں کو فائدہ نہیں ہوگا۔

ماہرین نے ساڑھے گیارہ ہزار افراد پر کیے گئے تجربات کی بنیاد پر بننے والی تیس رپورٹوں میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ روزانہ دو سو ملی گرام کی خوراک سردی سے لگنے والی بیماریوں کی شدت کم کرنے میں زیادہ مؤثر نہیں۔ تاہم وقتاً فوقتاً شدید اعصابی تناؤ سے گزرنے والے لوگ، مثلاً لمبے فاصلے کی دوڑ میں حصہ لینے والے لوگوں کے سردی سے بیمار ہونے کا امکان پچاس فیصد کم ہو سکتا ہے۔

سائنسدانوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگوں کے لیے سردی سے نمٹنے میں وِٹامن سی کا فائدہ اس کے استعمال کے لیے ہونے والے تردد سے کم ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ بڑی عمر کے لوگوں میں یہ وٹامن سردی سے بیماری کا امکان آٹھ فیصد اور بچوں میں تیرہ فیصد کم کرتا ہے، اور یہ جانتے ہوئے کہ لوگوں کو سال میں دو یا تین بار یہ مسئلہ ہوتا ہے، وٹامن کا یہ فائدہ انتہائی کم ہے۔

رپورٹ کے مصنف ہاری ہمیلا نے کہا کہ سردی سے بیماری کا امکان کم کرنے کے لیے سال میں تین سو پینسٹھ روز وٹامن کے استعمال کا سمجھداری نہیں۔

انیس سو ستر میں نوبل انعام یافتہ لائنس پالنگ نے سردی سے بچنے کے لیے روزانہ ایک ہزار ملی گرام خوراک کا کہا تھا۔ لیکن اس کے بعد سے سردی سے نمٹنے میں وٹامن کا کردار متنازعہ ہو چکا ہے۔

اسی بارے میں
نارنگی جگر کے کینسر میں مؤثر
11 September, 2006 | نیٹ سائنس
وٹامن ای کی کمی دمہ کا باعث
02 September, 2006 | نیٹ سائنس
وٹامن ڈی سے کینسر میں کمی
28 December, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد