BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 April, 2008, 10:04 GMT 15:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موبائل فونز کی فروخت میں اضافہ
امیر ممالک میں اقتصادی غیریقینی اور غریب ملکوں میں آسمان کو چھوتی ہوئی قیمتوں کے باوجود عالمی سطح پر موبائل فون کی فروخت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسٹریٹجی انالیٹِکس نامی تحقیقی ادارے کے مطابق اس سال کے پہلے تین مہینوں میں 282 ملین موبائل فونز کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں چودہ فیصد زیادہ ہے۔

افریقہ اور ایشیا کے ممالک میں موبائل فون کے ڈیمانڈ میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

موبائل فون مارکیٹ کا چالیس اعشاریہ نو فیصد حصہ ابھی بھی نوکیا کے کنٹرول میں ہے جبکہ ایل جی اور سیمسنگ برانڈ کے فونز کی فروخت میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

اس سال موٹرولا، سونی اریکسن اور ایپل کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اسٹریٹجی انالیٹِکس کے مطابق موٹرولا کے پاس مارکیٹ کا دس فیصد ہے لیکن ایل جی فونز کی فروخت جلد ہی موٹرولا سے بڑھ سکتی ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ترقی پزیر ممالک میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور مغربی ممالک میں اقتصادی غیریقینی کے حالات کا موبائل فون کی فروخت پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اپریل سے جون کے درمیان 290 ملین موبائل فون فروخت ہونگے۔

اسی بارے میں
ایپل آئی فون کا توڑ دریافت
26 August, 2007 | نیٹ سائنس
موبائل فون کے بدلتے رنگ
23 December, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد