BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 September, 2007, 03:30 GMT 08:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا: ووڈا فون کا نام مارکیٹ میں
بھارت میں موبائل فون کا بڑھتا ہوا استعمال
انڈیا ان ممالک میں شامل ہے جہاں موبائل فون کے کاروبار میں زبردست ترقی درج کی جا رہی ہے۔
برطانیہ کی موبائل کمپنی ووڈا فون نے انڈیا میں اپنے برانڈ کے نام کا استمعال شروع کر دیا ہے۔ پانچ مہینے قبل ووڈا فون نے ہندوستان کی موبائل کمپنی ہچسن اسّار کو 11.1 بلئن ڈالر میں خریدا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الوقت پورے ملک میں ان کے پاس تین کروڑ پچاس لاکھ صارفین اور چار لاکھ دکانیں ہیں۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کی اب تک سب سے بڑی ’ری برانڈگ‘ میں سے ایک ہے اور اس میں کئی کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے۔

اس برس فروری میں ووڈا فون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارون سرین نے دلی میں مستقبل کے منصوبات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی کمپنی انڈیا کی حکومت کے اس منصوبے میں ایک اہم کردار ادا کرے گی جس کے تحت ملک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک موبائل فون سروس پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ کل آمدنی کے لحاظ سے ووڈا فون دنیا کی سب سے بڑی موبائل فون کمپنی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ انڈیا میں 2010 تک موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں ميں سب سے اونچا مقام حاصل کرے گی۔

انڈیا دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں موبائل فون کے بازار میں زبردست ترقی درج کی جا رہی ہے۔

اسی بارے میں
بچے موبائل فون نہ خریدیں
12 September, 2007 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد