BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بچے موبائل فون نہ خریدیں
موبائل
سولہ برس سے کم عمر بچے کو موبائل فروخت کرنے والے دکاندار کو سزا دینے پر غور
ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں حکومت نے 16 برس سے کم عمر کے بچوں کے سکول میں موبائل فون کے استمعال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریاستی وزیر تعلیم باسوارج ہوراٹی کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے مطابق موبائیل کمپنیاں اور دکانیں اگر سولہ برس سے کم عمر کے بچوں کو موبائل فروخت کریں گی تو ان کو سزا دی جائے گي۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے یہ قدم ایک طبی مشورے کی بنیاد پر اٹھایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون کے استمعال سے بچوں کی جسمانی اور دماغی صحت پر منفی اثر پڑتا ہے۔

موبائل بنانے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ موبائل فون کا استعمال بچوں کی صحت پر مضر اثر چھوڑتا ہے۔

مسٹر ہوراٹی کا کہنا ہے کہ سولہ سال سے کم عمر کے بچوں کے سکول میں موبائل فون کے استمال پر پابندی لگائی جائے گی۔انہوں نے یہ بات بنگلور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انکے ساتھ ریاست کے صحت کے وزیر بھی موجود تھے جنہوں نے بتایا کہ نئے اصول و ضوابط قانونی صلاح و مشورے کے بعد جاری کئے جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ موبائل کا استعمال کم عمر بچوں کی صحت کے لیے تو مضر ہے ہی اس کے علاوہ کلاس روم میں پڑھائی کے وقت اس سے خاصہ خلل بھی پڑتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قانون نافذ ہونے کے بعد اگر کوئی بھی بچہ کلاس روم میں موبائل کے ساتھ پایا گیا تو اسکا فون ضبط کرلیا جائے گا۔

’تعلیمی اداروں میں فون سے پڑھائی کے وقت خلل پڑتا ہے۔ اساتذہ کی شکایت ہے کہ پڑھائی کے وقت بچے فون سے کھیلتے ہیں، گانے سنتے ہیں اور فون پر بات کرتے ہیں‘۔

ادھر ہندوستان کی سیلیولر آپریٹرس ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر ٹی وی راماچندرن نے ایک نجی ٹیلی وژن کو ایک بیان میں کہا ’ہم نے تحقیق کروائی ہے جس سے پتا چلا ہے کہ موبائل فون بچوں کے صحت کے لیے مضر نہیں ہیں۔ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او اور ہیلتھ کاؤنسل کا بھی کہنا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے بچوں کی صحت پر منفی اثر ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔‘

پوری دنیا میں ہندوستان میں موبائل فون کا بازار سب سے تيزی سے بڑھ رہا ہے۔ فی الوقت ملک میں 170 ملین موبائل سبسکرائبرز ہیں۔

اسی بارے میں
موبائل فون: ذہنی دباؤ کا سبب
14 September, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد