BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 December, 2006, 15:18 GMT 20:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا: ووڈا فون کے لیے نیا چیلنج
ووڈا فون
ووڈا فون کو ہندوستان میں نئے چیلنج کا سامنا ہے
ہندوستان کی چوتھی سب سے بڑي موبائل کمپنی کے حقوق حاصل کرنے میں اب برطانوی کمپنی ووڈا فون کو ایک نئے چیلنج کا سامنا ہے۔

بھارت میں مواصلات کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ برطانوی کمپنی ووڈا فون نےگزشتہ ہفتے ہچسن ایسار کمپنی کا بیشتر حصہ خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن اب بھارتی کمپنی ایسار جس کے پاس ہچسن ایسار کا 33 فی صد حصہ ہے خود اسی نے بقیہ حصہ خریدنے کی پیش کش کی ہے۔

ہانگ کانگ کی کمپنی ہچسن ٹیلی کام کا کہنا ہے کہ کئی کمپنیاں اس کے 67 فی صد حصص پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ہچسن ٹیلی کام کا تھائی لینڈ اور اسرائیل جیسے ممالک میں بھی نیٹ ورک ہے لیکن اسے سب سے زيادہ یعنی تقریبًا اسّی فیصد آمدنی ہندوستان سے ہوتی ہے۔

یہ کمپنی ہچسن وامپوآہ کارپوریشن کا ایک حصہ ہے۔ کمپنی یہ اعلان پہلے ہی کرچکی ہے کہ وہ چودہ ارب ڈالر یعنی سات سو ارب روپے سے زيادہ کی قیمت پر ہی غور کرے گی۔ برطانیہ کے بعض اخبارات کے مطابق ایسار کمپنی نے ہچسن کے پورے کاروبار کو تقریبا نوسو ارب روپے میں خریدنے کی پیش کش کی تھی۔

فی الوقت ہندوستان میں ووڈا فون کے پاس بھارتی ائرٹیل کا دس فیصد حصہ ہے۔ انڈیا میں بھارتی ائر ٹیل ٹیلی مواصلات کے شعبے میں سب سے مقبول کمپنی ہے۔

ہندوستان میں بیرونی کمپنیوں کو ٹیلی مواصلات کے شعبے میں صرف 74 فیصد سرمایا کاری کی اجازت ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد