BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹیلی فون سے دل کی تشخیص کامیاب
دستی ای سی جی مشین
ای سی جی کی دستی مشین جو وقت کو ہی نہیں ہسپتال کو بھی ٹیلیفون کی رسائی میں لا سکتی ہے
چھ ماہ کی مسلسل آزمائش سی یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ٹیلی فون کے ذریعے دل کے امراض کی تشخیص میں برطانیہ کا ادارہ صحت این ایچ ایس لاکھوں پاؤنڈ بچا سکتا ہے۔

شمال مغربی انگلینڈ میں محدود سطح پر رو بہ عمل لائے گئے ایک منصوبے کے دوران یہ بات ثابت ہوئی کہ ٹیلی میڈیسن کے ذریعے نہ صرف ایسے سینکڑوں افراد کو بچایا جا سکتا ہے جنہیں سینے میں درد کی شکایت ہو بلکہ ان لوگوں کی نشاندہی بھی ہو سکتی ہے جنہیں طبی امداد کی ضرورت ہو۔

اس طریقۂ کار میں سرجریوں تک پہنچنے والے لوگوں کے دل کی دھڑکن ایک دستی ای سی جی مشین کے ذریعے ریکارڈ کی جاتی ہے اور پھر اس فون لائن کے ذریعے بڑے اسپتالوں میں تجزیے کے لیے بھیج دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں مریضوں کے ہسپتالوں کے جانے اور وہاں ان پر آنے والے اخراجات اور وقت کی بچت ہوتی ہے۔

حکومت نے اس منصوبے کو چلانے اور بنانے والے ادارے، بروم ویل ہیلتھ واچ کی خدمات کو سراہا ہے۔

اس ادارے کا کہنا ہے کہ اگر اس منصوبے کو پورے انگلینڈ میں نافذ کیا جائے تو سالانہ 46 ملین پاؤنڈ کے بچت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ دل کے امراض کے سلسلے میں طبی امداد کے ایمرجنسی مراکز جانے والے افراد کی تعداد میں نوے

ہنگامی طبی امداد پر دباؤ کم ہو جائیگا
 ایمرجنسی مراکز جانے والے افراد کی تعداد میں نوے ہزار کی کمی آ سکتی ہے اور دل کے امراض کے سلسلے میں ہسپتال میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی بڑی حد تک کمی آ سکتی ہے۔
ہزار کی کمی آ سکتی ہے اور دل کے امراض کے سلسلے میں ہسپتال میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی بڑی حد تک کمی آ سکتی ہے۔

اس ادارے کے مطابق اس نظام کو اگر مکمل طور پر نافذ کیا جائے تو اس سے انگلینڈ میں سالانہ دو سو پچاس پاؤنڈ بچائے جا سکتے ہیں۔

اس ادارے کا کہنا ہے کہ سینے میں درد کی شکایت کرنے والے اکثر افراد کے دل کی حالت ایسی نہیں ہوتی کہ ان کی جان کو کوئی خطرہ لاحق ہو اگرچہ ان کی علامات دل کے حقیقی مریضوں کی سی ہی ہوتی ہیں۔

سٹم سیلز سے دلدل کا مصنوعی والو
بنیادی خیلوں سے دل کا ایک حصہ بنا لیا گیا
دلدل کے امراض
نئی دوا سے حیران کن حد تک علاج
جوڑاجھگڑا اور دل
میاں بیوی کا جھگڑا دل کے لیئے نقصاندہ
دل کے لیئے چاکلیٹدل کے لیئے چاکلیٹ
چاکلیٹ دل کے لیئے بھی اچھی ہے
خوش رہو اور جیو
مزاحیہ فلمیں ’دل کے لیے اچھی ہیں‘
 دل دل ٹوٹ سکتا ہے
اچانک بری خبر کا سننا دل کو روک سکتا ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد