چاکلیٹ دل کے لیئے اچھا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سائنسدانوں نے حال ہی میں ایک مزیدار تحقیق کی ہے جس کے مطابق چاکلیٹ کھانا دل کے لیئے اچھا ہے۔ ہالینڈ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑی عمر کے وہ افراد جو چاکلیٹ کھاتے ہیں ان کا بلڈ پریشر کم رہتا ہے اور اس طرح سے دل کی شریانیں بند ہوکر دورے پڑنے کا امکان بھی کافی کم ہوجاتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کو کو میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جن سے دوران خون صحت مند رہتا ہے۔ تاہم برطانوی سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ چاکلیٹ کے شوقین افراد یہ تحقیق پڑھ کر چاکلیٹ کھانے لیئے اپنے آپ کو آزاد نہ محسوس کریں کیونکہ اس ایک فائدے کے ساتھ ساتھ چاکلیٹ کھانے کے کئی نقصان بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صحت میں بہتری لانے کے اور بھی کئی بہتر طریقے موجود ہیں۔ سترہویں صدی سے ہی سائنسدان چاکلیٹ کا تعلق دل کی صحت سے جوڑنے کی کوشش میں ہیں۔ تاہم ہالینڈ کی اس پندرہ سالہ تحقیق میں پہلی مرتبہ چاکلیٹ اور دل کا براہ راست تعلق بتایا گیا ہے۔ کو کو (وہ پھل جس سے چاکلیٹ بنتا ہے) میں فلیون تھری آئل نامی کیمیائی جز پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کم کرنے میں معاون ہے۔ دوسری جانب برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن ک کہنا ہے کہ اگر ڈارک چاکلیٹ تھوڑی مقدار میں کھایا جائے تو اس سے دوران خود پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں تاہم ابھی یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ طویل عرصے تک چاکلیٹ کھانے سے کیا اثرات ہوتے ہیں۔ ہارٹ فاؤنڈیشن کے مطابق چاکلیٹ کھانے کے فوائد سے زیادہ نقصانات ہیں۔ ’اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ چاکلیٹ کھانا ہی چھوڑ دیں، کبھی کبھی منہ کے ذائقے کےلیئے تھوڑی بہت چاکلیٹ انجوائے کی جاسکتی ہے‘۔ | اسی بارے میں میاں بیوی کاجھگڑا، علاج میں دیر06 December, 2005 | نیٹ سائنس بغل گیری خواتین کے لئے بہتر کیوں09 August, 2005 | نیٹ سائنس زیتون کے استعمال سے درد غائب04 September, 2005 | نیٹ سائنس ماں کا دودھ، بلڈ پریشر بہتر24 May, 2005 | نیٹ سائنس سگریٹ کم ہوں یا زیادہ، موت22 September, 2005 | نیٹ سائنس انار مثانے کے کینسر میں مفید: تحقیق01 October, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||