 |  بچہ جس قدر زیادہ عرصے تک ماں کا دودھ پیتا ہے اسی قدر اس کے بلڈ پریشر پر مثبت اثرات زیادہ مرتب ہوتے ہیں |
حال ہی میں کیے جانے والے ایک مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ ماں کا دودھ پینے والے بچوں کے بلڈ پریشر پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ محقین کا کہنا ہے کہ ماں کا دودھ پینا بچوں کے لیے ایک اچھی ورزش ثابت ہوتا ہے اور بچہ جس قدر زیادہ عرصے تک ماں کا دودھ پیتا ہے اسی قدر اس کے بلڈ پریشر پر مثبت اثرات زیادہ مرتب ہوتے ہیں۔ یہ نتائج دو ہزار بچوں پر کی جانے والی تحقیق کے بعد مرتب کیے گئے ہیں اور انہیں بچن میں امراض کے بارے میں شائع ہونے والے ایک جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔ ان بچوں کا تعلق ڈنمار اوراستونیا سے تھا اور اس سے اس بات کا بھی اندازہ لگایا گیا کہ ماں کا دودھ پینے کے دل پر پڑنے والے اثرات جغرافیائی حالات کے نتیجے میں بھی تبدیل ہوتے ہیں یا نہیں۔ محقیقن کا کہنا ہے کہ جغرافیائی تبدلی ماں کے دودھ کے اثرات میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں کرتی۔ لیکن یہ بات محسوس کی گیی ہے کہ جو بچے زیادہ عرصے تک ماؤں کا دودھ پیتے ہیں ان میں حون کا دباؤ کم رہتا ہے۔ |