کینگرو کا جین اور گائے کا دودھ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلوی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ کینگرو کے جینز کے مطالعہ سے گائے کے جینز کے بارے میں بھی اہم معلومات حاصل ہو سکتی ہیں تاکہ وہ زیادہ غذکائیت سے بھرپور دودھ دیں۔ کینگرو کا دودھ سائنسدانوں کے لئے اس لئے بھی دلچسپی کا حامل ہے کہ یہ جانور اپنے ایمبریو کی عمر کے حساب سے تین طرح کا دودھ مہیا کرتا ہے۔ یہ تحقیق بھی کینگرو جینوم پراجیکٹ کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس تحقیق پر پیر کو انسانی جینوم کی برلن میں ہونے والی میٹنگ میں بحث ہوئی۔ آسٹریلین نیشنل یونیورٹسی کے پروفیسر جینی گریوز نے کہا: ’مستقبل میں بڑی تحقیق اور بحث کے بعد یہ جین گائے میں ڈالی جائے گی تاکہ خاص طرح کا دودھ حاصل کیا جا سکے۔‘ کینگرو کے ایمبریو پر تحقیق سے ویٹرو فرٹیلائزیشن کے متعلق تحقیق پر بھی مدد ملے گی۔ کینگرو کے ایمبریو میں ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ اپنی نشونما روک کر دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔ اس طرح وہ وہ کچھ عرصے کے لئے تقریباً جامد ہو جاتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||