بچے سے غفلت : فرد جرم عائد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ورجینیا کے ایک جوڑے پر اپنے تین سال کے بچے کی طرف سے غفلت برتنے کی فرد جرم لگادی گئی ہے۔ یہ بچہ پستول سے کھیل رہا تھا۔ اور ایک پڑوسی نے اس کی ویڈیو فلم بنا لی تھی۔ اگر عدالت میں جرم ثابت ہو گیا تو والدین کو پانچ سال تک کی قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔ پستول کے ساتھ بچے کے کھیل کی ایک وڈیو فلم پیش کی گئی ہے ۔ بچہ ایک کار کے پاس بیٹھا ہے ، اس کے ہاتھ میں پستول ہے ، کئی بار وہ پستول کی نالی اپنے چہرے کی طرف بھی کرلیتا ہے۔ اسی کار کے ساتھ ایک رائفل بھی ٹکی ہوئی ہے۔ بچے کے والدین چند گز دور نشانہ بازی کے لۓ ہدف کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایک پڑوسی نے یہ سارا منظر وڈیو ٹیپ پر ریکارڈ کرلیاتھا۔ اس کا کہنا کہ ماں باپ شراب پی رہے تھے اور نشانہ بازی میں مصروف تھے۔ پڑوسی نے کہا مجھے بچے کی طرف سے بڑی فکر ہوئی۔ لیکن والدین کہتے ہیں کہ بچے کو کوئی خطرہ نہیں تھا کیونکہ پستول بھری ہوئی نہیں تھی۔ پولیس نے دونوں میاں بیوی پر بچے سے غفلت کی فرد جرم عائد کردی ہے۔ اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال ہے۔ والدین کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے اور ان کے چاروں بچوں کو جن کی عمریں تین سے چودہ سال تک ہیں عزیزوں کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||