BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 September, 2006, 12:56 GMT 17:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موبائل فون: ذہنی دباؤ کا سبب
موبائل فون کی انڈسٹری برطانیہ میں 13 ارب پاؤنڈ ہے
ماہرینِ نفسیات کا کہنا ہے کہ لوگ موبائل فون کے استعمال کے عادی ہوتے جا رہے ہیں اور اس کے استعمال کی زیادتی سے وہ تنک مزاجی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔

یونیورسٹی آف شیفورڈ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ڈیوڈ شیفلڈ نے موبائل فون کا استعمال کرنے والے 106 لوگوں کا مشائدہ کیا اور ان میں سے سولا فیصد افراد کو اس مسئلے کا شکار پایا۔

ایک الگ تحقیق میں جو کہ ایسسکس میں ہونے والی ایک کانفرنس میں پیش کی جائے گی ڈاکٹر ڈیوڈ شیفلڈ نے یہ دیکھا ہے کہ وہ لوگ جنھوں نے موبائل فون کا استعمال ترک کر دیا ہے ان کا بلڈ پریشر (خون کا فشار) ان لوگوں سے کم ہے جو کہ اس کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

لیکن آپریٹرز کا کہنا ہے کہ موبائل فون کو ایک آزادی کی علامت کے طور پر بھی دیکھنا چاہیے۔

تحقیق کاروں نے ایسے طلباء سے جو کہ موبائل فون رکھتے ہیں مختلف سوال اس بارے میں کیے کہ وہ اپنے فون کا استعمال کیسے کرتے ہیں۔

ان میں سے سولہ فیصد طلباء ایسے تھے جو کہ طبیت میں جنجھلاہٹ کا شکار پائے گئے۔یہ طلباء اس بارے میں جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ اپنے موبائل فون کا استعمال کتنا کرتے ہیں اور کیا وہ جنجھلاہٹ کا شکار اس کے زیادہ استعمال سے ہوتے ہیں یا اس کے استعمال کے بعد۔

ڈاکٹر ڈیوڈ شیفلڈ، برطانوی ماہرینِ نفسیات کی سوسائیٹی کو یہ بتاہیں کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال سے لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے موبائل فون کا استمال کم سے کم کرنا چاہیے

اس تھیوری پر زور ایسے بیس موبائل استعمال کرنے والوں پر تحقیق کے بعد دیا گیا ہے جن کا مشاہدہ اس عرصے میں کیا گیا جب وہ موبائل فون کا استعمال کر رہے تھے اور جب انہوں نے اس کا استعمال ترک کر دیا۔

اس تحقیق کے نتائج نے ثابت کیا کہ جب ان لوگوں نے موبائل فون کا استعمال کم کیا تو ان کا بلڈ پریشر بھی پہلے سے کم ہو گیا۔

ڈاکٹر شیفلڈ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی تحقیق اس بات سے بھی ظاہر ہے جس طرح موبائل فون کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کی انڈسٹری برطانیہ میں تیرہ ارب پاؤنڈ کے برابر ہے اور اگر کالوں کا تناسب نکالا جائے تو ہر تیسری کال موبائل فون سے کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر شیفلڈ کا کہنا ہےکہ یہ ہمارے سماجی تعلقات پر بھی بہت حد تک اثر انداز ہوتا ہے۔ اور ان کی تحقیق یہ ثابت کرتی ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد موبائل فون استعمال کرتی ہیں اور اس سے ہماری روز مرہ زندگی متاثر ہوتی ہے۔

یہ وارنگ ایک سال کی اس بحث کے بعد آئی ہے کہ کیا موبائل فون کے استعمال سے آپ کینسر کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس تحقیق کے مختلف نتائج سامنے آئے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ احتیاتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے موبائل فون کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیے۔

اسی بارے میں
موبائل فون اور مردانگی
28 June, 2004 | نیٹ سائنس
موبائل فونز کی فروخت میں اضافہ
22 November, 2005 | نیٹ سائنس
جاپان میں پہلا موبائل ٹی وی
01 April, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد