BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 April, 2006, 18:48 GMT 23:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جاپان میں پہلا موبائل ٹی وی
موبائل فون
موبائل فون بنانے والی بڑی کمپنیاں بشمول نوکیا پراعتماد ہیں کہ یہ جدت کامیاب رہے گی
جاپان میں موبائل فون استعمال کرنے والے پہلی بار اپنے فون پر ڈیجیٹل ٹی وی سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

گویا لوگوں کو اپنا من پسند پروگرام دیکھنے کے لیے گھر جانے کی ضرورت نہیں، وہ اپنے فون پر ہی ٹی وی پروگرام سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اگرچہ دنیا میں موبائل پر ٹی وی دیکھنے کی سہولت پہلے بھی فراہم کی جاچکی ہے لیکن اندازہ ہے کہ جاپان میں موبائل ٹی وی کی مارکیٹ دنیا میں سب سے بڑی ثابت ہوگی۔

فی الحال جاپان میں یہ نئے طرز کے موبائل فون محدود پیمانے پر مارکیٹ میں آئے ہیں اس لیئے لوگوں کو یہ خریدنے میں کچھ مشکل کا سامنا ہے۔

ملک کے 90 ملین فون استعمال کرنے والے اپنے فون پر پہلے ہی وڈیو گیمز اور انٹرنیٹ تک رسائی رکھتے ہیں۔

اس نئی سروس کے لیئے کئی ماہ پہلے سے تجرباتی نشریات چلائی جارہی تھیں اور ابھی کچھ عرصہ تک یہ سہولت مفت فراہم کی جائے گی تاکہ اس دوران یہ اندازہ لگایا جاسکے کہ مارکیٹ میں اس کی کتنی مانگ ہے۔

جاپان کے سب سے بڑے موبائل آپریٹر این ٹی ٹی ڈوکومو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ابھی موبائل ٹی وی پر وہی نشریات آئیں گی جوکہ عام ٹی وی پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ ’تاہم اب ہم اس تیاری میں ہیں کہ موبائل ٹی وی فون استعمال کرنے والوں کے لیئے خصوصی نشریات کا انتظام کیا جائے۔‘

جدید طرز کے موبائل فون مارکیٹ میں آنے سے قبل کئی حلقوں نے اس نئے خیال کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کیا واقعی لوگ موبائل فون پر ٹی وی دیکھنا چاہیں گے یا نہیں تاہم موبائل فون بنانے والی بڑی کمپنیاں بشمول نوکیا پراعتماد ہیں کہ یہ جدت کامیاب رہے گی اور جاپان میں کافی حد تک ایسا ہوتا نظر آرہا ہے۔

ان اداروں کا خیال ہے کہ یہ فونز نہ صرف صارفین میں انتہائی مقبول ہوں گے بلکہ یہ اداروں کی آمدنی میں اضافے کا ذریعہ بھی بنیں گے۔

اسی بارے میں
ٹی وی موبائل فون، منڈیوں کی جنگ
13 September, 2005 | نیٹ سائنس
موبائل فونز کی فروخت میں اضافہ
22 November, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد