BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 August, 2007, 06:43 GMT 11:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موبائل فون کے استعمال میں اضافہ
ایک شخص لندن میں موبائل فون استعمال کرتے ہوئے
برطانیہ میں موبائل فون کا استعمال بڑھ رہا ہے
برطانیہ میں ذرائع ابلاغ کی نگرانی کرنے والے ادارے آفکوم کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں لینڈ لائن کے مقابلے میں موبائل فون کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال لینڈ لائن اور موبائل پر صرف کیے گئے منٹوں کی کل تعداد دو سو پنتیس ملین تھی جن میں موبائل فون پر صرف کیے گئے منٹوں کی تعداد بیاسی ملین تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں نو فیصد گھروں میں کال کرنے کے لیے صرف موبائل فون پر انحصار کیا جاتا ہے جبکہ صرف سات فیصد گھر ایسے ہیں جہاں صرف لینڈ لائن استعمال ہوتی ہے۔

آفکوم کے ترجمان پیٹر فلپس کا کہنا ہے کہ ’سال دو ہزار سات کے پہلے حصے میں ایسے گھریلو صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جہاں کال کرنے کے لیے صرف موبائل فون کا استعمال کیا جاتا ہے‘۔

گزشتہ سال لینڈ لائن کے گھریلو صارفین میں بلترتیب کمی دیکھنے میں آئی اور اس میں 1.5 فیصد سے 33.6 ملین تک کمی آئی۔ اس کے برعکس موبائل فون کمپنیاں اپنی حریف کمپنیوں کے مقابلے میں سستی سروس کی فراہمی اور بلیو بیریز اور پی ڈی ایز کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو نظر میں رکھتے ہوئے اپنے صارفین کو پرکشش پیکیج مہیہ کر رہی ہیں جس کے باعث موبائل فون کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آفکوم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچوں میں بھی موبائل فون کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سال دو ہزار چھ کے اعداد و شمار کے مطابق آٹھ سے پندرھ سال کی عمر کے بچوں کی 53 فیصد تعداد موبائل فون کا استعمال کرتی ہے جبکہ اس سے گزشتہ سال یہ تعداد پچاس فیصد تھی۔

آفکوم کے مطابق ٹیلی کام کی سہولیات جن میں لینڈ لائن، موبائل، ایس ایم ایس پیغامات اور براڈ بینڈ شامل ہیں کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔ دو ہزار پانچ میں گھریلوں صارفین ان سہولیات کے لیے ہر ماہ اوسطاً 76.36 پاؤنڈ خرچ کرتے تھے لیکن دو ہزار پانچ یہ قیمت کم ہو کر 68.85 پاؤنڈ تک پہنچ گئی۔

موبائل نقشہنگرانی آسان ہوگئی
موبائل صارفین کی نگرانی اب مشکل نہیں
موبائل فون کا خطرہ
طوفان کے دوران موبائل فون کا استعمال خطرناک
میجک یا سپر سِم
دوسروں کا بیلنس چرانے والی سِم
تھری جی 3G موبائل فون
صرف بلائنڈ ڈیٹ ہی ختم نہیں ہوگی
اسی بارے میں
تصویر کشی، کبھی بھی کہیں بھی
13 November, 2004 | نیٹ سائنس
موبائل فون: ذہنی دباؤ کا سبب
14 September, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد