دو برس میں بڑی کپمنی بننے کا عزم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی فرم ووڈا فون نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ دو برس میں ہندوستان میں موبائل فون سروس کے حوالے سے ایک بڑی کمپنی بن کر ابھرے گی۔ ووڈا فون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارون سرین نے دلی میں مستقبل کے منصوبہ جات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ’ان کی کمپنی ہندوستانی حکومت کے اس منصوبے میں ایک اہم کردار ادا کرے گی جس کے تحت ملک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک موبائل فون سروس پہنچانے کی کوشش کی جائے گی‘۔ ووڈا فون نے حال ہی میں تقریباً گیارہ ارب ڈالر ادا کر کے ہندوستان کی موبائل فون کمپنی ’ہچ ایسار‘ کے 67 فیصد حصص خریدے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ کل آمدنی کے لحاظ سے واڈا فون دنیا کی سب سے بڑی موبائل فون کمپنی ہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ ہندوستان موبائل فون کے استعمال کے حوالے سے دنیا کی ایک بڑی مارکیٹ کے طور پر ابھر کے سامنے آ رہا ہے اور اس حقیقت کو سامنے رکھتے ہوئے وواڈا فون کا یہاں سرمایہ کاری کرنا ضروری تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یورپ میں سو فیصد، چین میں چالیس فیصد اور جنوبی افریقہ میں ستر فیصد لوگوں کے پاس موبائل فون ہیں جبکہ ہندوستان میں ابھی تک صرف تیرہ فیصد لوگوں کے پاس یہ سہولت پہنچی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ووڈا فون ہندوستان میں موبائل فون سروس کی نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس مرحلے پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ایسار اور ووڈا فون کاروباری شراکت برقرار رکھیں گے یا ایسار کمپنی اپنے حصص فروخت کر دے گی۔ ایسار کے پاس ’ہچ ایسار‘ کے 33 فیصد حصص ہیں۔ ارون سرین کا کہنا تھا کہ ان کی پوری کوشش ہوگی کہ ایسار کے ساتھ ان کی شراکت داری قائم رہے، لیکن اگر ایسار اپنے حصص فروخت کرنے کے بارے میں سوچتی ہے تو ووڈا فون ہندوستان ميں دوسرے کاروباری شراکت داروں کی تلاش کے بارے میں سوچے گی۔ | اسی بارے میں موبائل فون نرخوں میں کمی24 January, 2007 | انڈیا ووڈا فون نے ہچسن ایسار کو خرید لیا12 February, 2007 | انڈیا انڈیا: ووڈا فون کے لیے نیا چیلنج 28 December, 2006 | انڈیا ’جیلوں میں موبائیل فون بندہونا چاہیے‘04 January, 2005 | انڈیا موبائل فون کمپنیوں کی لڑائی 15 November, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||