موبائل فون نرخوں میں کمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں ٹیلی کام شعبہ کے لیے ضابطے بنانے والے ادراے ’ٹرائی‘ یعنی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے موبائل فون کی ’رومنگ‘ کے دوران کال کرنے اور وصول کرنے کے نرخوں میں زبردست کمی کرنے کے احکامات جاری کیئے ہيں۔ آئندہ مہینے کی پندہ فروری سے نافذ ہونے والی ان نئے نرخوں میں 22 سے56 فیصد کی کمی کی گئی ہے۔ فی الوقت اپنے گھریلو نٹ ورک سے باہر جانے (رومنگ) پر موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں ’رومنگ رنٹل‘ کے علاوہ بھی پیسے چارج کرتی ہیں۔ ٹرائی کے چیرمین نرپیندر مشرا نے بی بی سی کو بتایا کہ ’فی الوقت رومنگ کے دوران زیادہ سے زیادہ تین روپے ننانوے پیسے کی شرح طے تھی۔ اور ٹیلی کام کمپنیاں اس کے اندر ہی کوئی ریٹ طے کر سکتی تھیں۔ اور آج کے فیصلے سے ان شرحوں میں 22 سے 56 فیصد کی کمی آئے گی۔‘ نئی شرح کے نافذ ہونے کے بعد یہ کمپنیاں رومنگ کے دوران لوکل کال کرنے پر ایک روپے چالیس پیسے، رومنگ میں ایس ٹی ڈی (ملک کے اندر کسی دوسرے شہر میں ) کال کرنے پر دو روپے چالیس پیسے اور کہیں سے بھی کال رسیو کرنے پر ایک روپيے پچہتر پیسے سے زيادہ چارج نہیں کر سکتی ہيں۔ اسی طرح ٹرائی نے نئے ضابطے کے تحت رومنگ کے دوران میں ایس ایم ایس(پیغامات ) آنے کو بھی مفت کر دیا ہے۔ ملک میں چودہ کروڑ سے زيادہ موبائل فون کے صارفین موجود ہیں اور یہ تعداد سنہ دو ہزار چار میں ہی فکسڈ فون صارفین کی تعداد کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ | اسی بارے میں موبائل فون کے بدلتے رنگ23 December, 2006 | نیٹ سائنس انڈیا: ووڈا فون کے لیے نیا چیلنج 28 December, 2006 | انڈیا مظفرآباد: ٹیلیفون کنکشن کٹ گئے03 May, 2006 | پاکستان ْآئی پوڈ کے بعد آئی فون کی آمد10 January, 2007 | نیٹ سائنس موبائل فون: ذہنی دباؤ کا سبب14 September, 2006 | نیٹ سائنس آسمانی بجلی موبائل کے لیے خطرناک23 June, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||