BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 December, 2006, 12:06 GMT 17:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موبائل فون کے بدلتے رنگ
موبائل فون
دنیا میں موبائل فون صارفین کی تعداد دو ارب ستر کروڑ ہو چکی ہے
موبائل فون کا استعمال دنیا میں کس رفتار سے بڑھا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسّی کی دہائی میں تخمینہ لگایا گیا تھا کہ نئی صدی کے آغاز پر دنیا میں موبائل فون صارفین کی کل تعداد ہوگی لیکن سال دو ہزار میں ہر انیس گھنٹے بعد نو لاکھ موبائل فون فروخت ہو رہے تھے۔

سال دو ہزار چھ کے اختتام پر دنیا میں موبائل فون صارفین کی تعداد دو ارب ستر کروڑ ہو چکی ہے، جو اگلے برس تین ارب سے بڑھ جائے گی یعنی دنیا کی نصف آبادی کے برابر۔

انفارما ٹیلیکام اینڈ میڈیا نامی فرم کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف سال دو ہزار چھ میں پچانوے کروڑ موبائل فون فروخت ہوئے ہیں اور سال دو ہزار سات میں یہ تعداد ایک ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

بھارت، چین، افریقہ اور لاطینی امریکہ وہ نئی منڈیاں ہیں جہاں موبائل فونز کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان علاقوں میں فروخت ہونے والے موبائل فون سادہ ساخت کے ہیں، جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں ہائی ٹیک ماڈلز کی مانگ بڑھ رہی ہے۔

فروخت میں اضافہ
 سال دو ہزار چھ میں پچانوے کروڑ موبائل فون فروخت ہوئے ہیں اور سال دو ہزار سات میں ان کی فروخت ایک ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے

اسی رحجان اور نت نئی تبدیلیوں پر موٹو رولا کمپنی کے ایک اہلکار نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’ آلہ جسے کبھی موبائل فون کہا جاتا تھا‘۔ یورپ میں اب اسے ایم پی تھری، طاقتور کیمرے اور پیچیدہ گیمز کے بغیر مکمل نہیں سمجھا جاتا۔

لیکن بات اب صرف یہاں تک نہیں رھی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے برس ایسے ’سمارٹ‘ موبائل سیٹ بازار میں دستیاب ہونگے جن میں ٹی وی اور سیٹلائٹ نیویگیشن (نقشہ جس کی مدد سے سفر میں رہنمائی حاصل کی جاتی ہے) کی سہولتیں موجود ہونگی۔

اس کے علاوہ موبائل فونز پر ای میل وصول کرنے اور بھیجنے کے رحجان میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس حوالے سے امریکی کمپیوٹر ساز کمپنی ’ایپل‘ کے بارے میں کہا جا رہا کہ وہ ایک ایسا موبائل فون مارکیٹ میں لانے والی ہے جس میں اس کے معروف ’آئی پاڈ‘ کی خصوصیات بھی موجود ہونگی۔

ٹی وی موبائل فون
ہائی ٹیک موبائل فونز کی قیمتیں زیادہ اور وائرس کے حملے کا خطرہ بھی ہوگا

لیکن آنے والے سال میں موبائل فونز کے بارے میں ان تمام شاندار خبروں کے بعد جو عوامل پریشانی کا باعث ہیں وہ ہیں ان خصوصیات کے حامل سیٹس کی قیمتیں اور ان کے سافٹ ویئر پر وائرس کے حملے کا بڑھتا ہوا خطرہ۔

اینٹی وائرس سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی ’مکیفی‘ کے مطابق کمپیوٹر کے بدنام زمانہ وائرس ’ٹروجن‘ کو ایس ایم ایس کے ذریعے موبائل فونز پر بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور نئے سیٹس پر ای میل کے استعمال سے ان حملوں میں اضافہ ہوگا۔

اسی بارے میں
موبائل فون: ذہنی دباؤ کا سبب
14 September, 2006 | نیٹ سائنس
نوکیا اور سیمنز کا اشتراک
19 June, 2006 | نیٹ سائنس
جاپان میں پہلا موبائل ٹی وی
01 April, 2006 | نیٹ سائنس
2005: ہینڈ ہیلڈ کا سال ہوگا
16 January, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد