ووڈا فون نے ہچسن ایسار کو خرید لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی ٹیلی کام کمپنی ووڈا فون نےگیارہ اعشاریہ ایک بلین ڈالر کے عوض بھارت کی سرکردہ موبائل فون کمپنی ہچسن ایسار کو خرید لیا ہے۔ معاہدے کے تحت ووڈا فون نے سڑسٹھ فیصد حصص خریدے ہیں اور اس معاہدے کے ساتھ ہی ایسار کمپنی میں ہانگ کانگ کی ہچسن ٹیلی کمیونیکیشنز کے حصے کی فروخت کے حوالے سے جاری بحث اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ بھارتی موبائل مارکیٹ کے سولہ فیصد صارفین ہچسن ایسار سے منسلک ہیں اور ووڈا فون کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے حوالے سے بھارت پویر دنیا میں تیز ترین رفتار سے بڑھتی ہوئی مارکیٹ ہے اور یہاں ہر ماہ قریباً پینسٹھ لاکھ افراد موبائل فون کنکشن حاصل کرتے ہیں۔ ووڈا فون کے چیف ایگزیکٹو ارون سرین کے مطابق ’یہ ڈیل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم کس طرح ابھرتی ہوئی معیشتوں میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں‘۔ ووڈا فون اس سے قبل بھارتی موبائل کمپنی ائر ٹل میں بھی پانچ اعشارہ چھ فیصد حصے کی مالک ہے اور اسے اس معاہدے کے حصول میں انل امبانی کی ریلائنس موبائل، ہندوجا گروپ اور خود ایسار کمپنی سے مقابلے کا سامنا تھا۔ | اسی بارے میں موبائل فون نرخوں میں کمی24 January, 2007 | انڈیا انڈیا: ووڈا فون کے لیے نیا چیلنج 28 December, 2006 | انڈیا ہندوستان تیسری بڑی معیشت29 January, 2006 | انڈیا ’نوکیا‘ کا بھارت میں پلانٹ06 April, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||