یورپ: دوران پرواز موبائل کی اجازت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپین کمیشن نے یورپ کے فضائی حدود میں دوران پرواز موبائل فون کے استعمال کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے کے مطابق تین ہزار میٹر یا اس سے زیادہ بلندی پر پہنچ کر فون استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یورپین ریگولیٹرز کے ساتھ چھ ماہ کی مشاورت کے بعد اس سروس کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے اور اس کا باقاعدہ آغاز اگلے ماہ سے ہو سکتا ہے۔ یورپین یونین کے ٹیلی کام کمشنر ویویان ریڈنگ نے موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوران پرواز موبائل فون کی سہولت کی سستے نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنا ئے۔ اس فیصلے کے بعد موبائل فون کے سہولت کی فراہمی اب ہر ائیر لائن کا ذاتی فیصلہ ہوگا۔ تاہم اس ٹیکنالوجی پر مکمل عملدرآمد میں تاخیر کی وجہ باقاعدہ نگرانی سے متعلق کچھ امور پر رکاوٹیں بتائی جاتی ہیں۔ یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے اب تک جہاز میں کسی بھی قسم کے ایسےہارڈ وئیر کی باضابطہ اجازت نہیں دی جس کے متعلق یہ ثابت نہ ہوجائے کہ یہ آلہ دوسری پروازوں کے نظام میں مداخلت نہیں کرے گا۔ یورپین کمیشن کی حمایت کا مطلب ہے کہ کسی بھی ملک میں رجسٹرڈ جہاز مزید کسی ملک کا لائسنس لیے بغیر یورپی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد اپنے مسافروں کو موبائل فون کی سہولت فراہم کر سکتی ہے۔ جبکہ یورپی فضائی حدود سے نکلنے کے بعد یہ سہولت خود بہ خود کام کرنا بند کردے گی۔ ہوائی جہاز سے موبائل فون کال کی قیمت زمین پر کال کی قیمت کی نسبت زیادہ ہوگی۔ | اسی بارے میں موبائل فون کے بدلتے رنگ23 December, 2006 | نیٹ سائنس تیز رفتار سیلیکان: نیا ریکارڈ17 August, 2006 | نیٹ سائنس ’بلائنڈ ڈیٹ ہی ختم نہیں ہوگی‘ 23 March, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||