BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 August, 2007, 03:35 GMT 08:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایپل آئی فون کا توڑ دریافت
جارج ہاٹز
آئی فون کے مالک اسے خود ’ان لاک‘ کر سکتے ہیں: جارج ہاٹز
امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے نے ایپل کمپنی کے آئی فون کو’ان لاک‘ کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سترہ سالہ جارج ہاٹز نے آئی فون کو’ان لاک‘ کرنے کے بعد اس میں’اے ٹی اینڈ ٹی‘ کی بجائے ایک دیگر کمپنی کی فون سم استعمال کرنے کا مظاہرہ کیا ہے۔

آئی فون کے ان لاک ہونے کے بعد اب اسے غیر امریکی نیٹ ورکس پر استعمال کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ تاہم ایپل اور اے ٹی اینڈ ٹی کی جانب سے تاحال فون کے ’ان لاک‘ ہونے کے عمل کی تصدیق نہیں گئی ہے۔

جارج ہاٹز کا کہنا ہے کہ اسے فون دیگر نیٹ ورکس کے لیے قابلِ استعمال بنانے میں قریباً دو گھنٹے لگے اور اس نے اس دوران مختلف سافٹ ویئرز اور قاویے کا استعمال کیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اب قاویہ(سولڈنگ گن) کی مدد کے بنا صرف سافٹ ویئرز کی مدد سے فون کو ان لاک کرنے کی کوشش کریں گے۔

جارج کے مطابق آئی فون کے مالک اسے خود ’ان لاک‘ کر سکتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کی یہ دریافت تجارتی بنیادوں پر استعمال نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے’ میں یہی نہیں چاہتا کہ لوگ اس سے پیسے بنائیں‘۔

یاد رہے کہ امریکہ میں آئی فون کی فروخت کے آغاز سے ہی ہیکر اور سکیورٹی ریسرچرز اس میں موجود ممکنہ کمزوریاں تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس ہیکنگ کے بعد اب یورپ میں اس سال کے اختتام پر آئی فون کو فروخت کے لیے پیش کیے جانے سے قبل ایپل کمپنی اسے مزید محفوظ بنانے پر کام کرے گی۔

اسی بارے میں
ایپل کی آئی ٹیونز مقبول مگر؟
17 September, 2006 | نیٹ سائنس
موبائل فون کے بدلتے رنگ
23 December, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد