سو ڈالر لیپ ٹاپ سکیم کو دھچکا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کمپیوٹر بنانے والی دنیا کی مشہور کمپنی انٹیل نے ترقی پذیر ممالک کے بچوں کو سستے داموں لیپ ٹاپ میہا کرنے والے پروجیکٹ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ اس فیصلے سے مشہور ’سو ڈالر فی لیپ ٹاپ‘ کے پروجیکٹ کو زبردست دھچکا لگا ہے۔ انٹیل کمپنی نے نظریاتی اختلافات کے سبب ’ایک لیپ ٹاپ فی بچہ‘ (One laptop per Child-OLPC) نامی تنظیم کی تکنیکی مدد اور امداد بند کردی ہے۔ ’ایک لیپ ٹاپ فی بچہ‘ کا مقصد غریب ممالک کے بچوں میں کمپیوٹر کے ذریعے تعلیم کو فروغ دینا ہے جس کی قیمت سو ڈالر سے زیادہ نہیں ہوگی۔ انٹیل نے مجوزہ لیپ ٹاپ کی چپز بنانے کے لیے گزشتہ برس جولائی میں اس پروجیکٹ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور امکان یہ تھا کہ جنوری پانچ کو لاس ویگاس میں ہونے والے ٹیکنالوجی میلے میں اس نئی مشین کو منظر عام پر لایا جائےگا۔ اس نوعیت کے پہلے لیپ ٹاپ کے لیے انٹیل کی حریف کمپنی اے ایم ڈی نے چپس تیار کی تھیں۔ انٹیل کے ترجمان چک مولی نے کہا ہے کہ کمپنی نے او ایل پی سی بورڈ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔’ او ایل پی سی نے اینٹل سے کہا ہے کہ وہ کلاس میٹ پی سی سمیت کم قیمت لیپ ٹاپ بنانے والی دیگر کمپنیوں کی مدد ترک کر دے اور ’او ایل پی سی‘ پر خصوصی توجہ دے، آخر کار ہم نے یہی فیصلہ کیا کہ ہم ان کی فرمائش نہیں پوری کر پائیں گے۔‘ چک مولی نے مزید کہا کہ اس فیصلے میں اس بات کا کوئی عمل دخل نہیں ہے کہ پہلے لیپ ٹاپ میں اے ایم ڈی چپ کا استعمال کیا گيا تھا۔ اس بارے میں او ایل پی سی کی طرف سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ ’سو ڈالر فی لیپ ٹاپ‘ کے منصوبے کو یہاں تک پہنچانے کے لیے اس خیال کے بانی نکولس نیگروپونٹے کو ایک کٹھن سفر طے کرنا پڑا ہے۔ سنہ دو ہزار دو میں پہلی مرتبہ منظر عام پر آنے کے بعد سے اس خیال کو کبھی تو بہت زبردست منصوبہ قرار دیا گیااور کبھی اس کا مذاق اڑا گیا۔ ابتداء ہی سے اس کے متعلق طرح طرح کی باتیں کہی جاتی رہی ہیں اس لیے اس کا دشوار ترین دور سے گزرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ | اسی بارے میں سستے لیپ ٹاپ، یوراگوئے کے لیے31 October, 2007 | نیٹ سائنس لیپ ٹاپ:ایک آپکا ایک غریب کا24 September, 2007 | نیٹ سائنس سستا ترین لیپ ٹاپ، پیداوار شروع24 July, 2007 | نیٹ سائنس حرکت بھانپ کر چلنے والا لیپ ٹاپ01 May, 2007 | نیٹ سائنس مِشن 2007: ایک لیپ ٹاپ فی بچہ03 January, 2007 | نیٹ سائنس لیپ ٹاپ کی بیٹری بہتر بنانے کا وعدہ28 March, 2005 | نیٹ سائنس لیپ ٹاپ 100 ڈالر سے کم میں 08 February, 2005 | نیٹ سائنس لیپ ٹاپ مردوں کو ’بانجھ‘ کر سکتا ہے09 December, 2004 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||