BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 October, 2007, 14:45 GMT 19:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سستے لیپ ٹاپ، یوراگوئے کے لیے
 لیپ ٹاپ
یہ لیپ ٹاپ خاص کر ترقی پذیر ملکوں کے بچوں کے استمعال کے لیے بنایا کیا ہے۔
یوراگوئے کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’ایک سو ڈالر والے لیپ ٹاپ‘ کی دنیا میں سب سے پہلی خریدار ہوگی۔

جنوبی امریکہ میں واقع اس ملک نے ایک لاکھ ایسے کمپیوٹروں کوخریدنے کی خواہش ظاہر کی ہے جو اس کے چھ سے بارہ سال کی عمر تک کے سکول جانے والے بچوں کے لیے ہوں گے۔ مزید امکان ہے کہ یوراگوئے کی حکومت تین لاکھ ایسے اور کمپیوٹر اس امید میں خریدےگی کہ سن دوہزار نو تک یوراگوئے میں ہر رہنے والا بچہ ایک عدد لیپ ٹاپ کا مالک ہو۔

ان لیپ ٹاپ کے آڈروں نے بچوں کی تنظیم ’ون لیپ ٹاپ پر چائلڈ‘ یعنی ایک لیپ ٹاپ فی بچہ، کے حوصلوں کو بلند کیا ہے جس کو اس سے پہلے ان لیپ ٹاپ کے آڈر موصول نہیں ہو رہے تھے۔

اس تنظیم کے بانی نیکولس نیگروپونٹے نے کہا ’ ہم اس پہلے آڈر سے بے حد خوش ہیں اور یوراگوئے کی حکومت کے آڈر کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جس نے اپنے ملک میں بچوں اور اساتذہ کے لیے لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے لیے سب سے پہلا کوئی ٹھوس قدم اٹھایا ہے۔ اب امید ہےکہ دنیا کے اور ممالک بھی اس مثال سے سبق لیں گے۔

لیپ ٹاپ
یہ لیپ ٹاپ بیشتر ملکوں میں ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔

یہ لیپ ٹاپ جو’ایکس او‘ کے نام سے جانا جاتا ہے خاص کر ترقی پذیر ملکوں کے بچوں کے استمعال کے لیے بنایا کیا ہے۔ یہ کافی دیرپا ہونے کے ساتھ ساتھ پاؤں کے پمپ یا سورج کی روشنی سے چلنے والے چارجر کی مدد سے بھی چل سکتا ہے۔

’ون لیپ ٹاپ پر چائلڈ‘ کو امید ہے کہ یہ لیپ ٹاپ ایک سو ڈالر یا اس سے بھی کم قیمت میں فروخت کریں۔ تاہم پچھلے سال سے اس کے قیمت بتدریج بڑھ کر ایک سو اٹھاسی ڈالر (ترانوے پاؤنڈ) ہوگئی ہے۔

دنیا کی مختلف حکومتوں کو پہلے یہ سفید اور ہرے رنگ کے لیپ ٹاپ مجموعی طور پر ایک سو پچاس کی کھیپ میں دستیاب تھے۔ مگر اب یہ مختلف طریقوں سے خریدوفروخت کیے جا سکتے ہے، جیسے کے بارہ نومبر سے عام لوگ اسے اپنے لیے اور کسی ترقی پذیر ملک میں رہنے والے ایک بچے کے لیے اب خرید سکیں گے۔

ایک مخصوص پروگرام ’گِو ون گٹ ون‘ یعنی ایک دیں اور ایک لیں، کے تحت یہ لیپ ٹاپ کمبوڈیا، افغانستان، روانڈا اور ہیٹی میں لوگوں کو دستیاب ہوں گے۔

اسی بارے میں
لیپ ٹاپ:ایک آپکا ایک غریب کا
24 September, 2007 | نیٹ سائنس
پی سی کیلیے 3 فروری تک خطرہ
31 January, 2006 | نیٹ سائنس
کمپیوٹرز کے لیے ننھے پنکھے
15 August, 2007 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد