CO2 کی شرح ’اندازے سے زیادہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک تحقیق کے مطابق سنہ 2000 کے بعد سے فضاء میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں اندازے سے پینتیس فیصد زیادہ شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ ’فوسل فیول‘ کا با کفایت استعمال نہ کیے جانے کی وجہ سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی شرح سترہ فیصد بڑھی ہے جبکہ بقیہ اٹھارہ فیصد اضافہ سمندروں اور زمین میں اس گیس کو جذب کرنے کی قوت میں کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔ برٹش انٹارکٹک سروے اور یونیورسٹی آف ایسٹ انگلیہ کی اس مشترکہ تحقیق کے مطابق انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی نصف کے قریب مقدار سمندر اور زمین جذب کرتے ہیں تاہم اب ان کی اس کارکردگی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا کہ سنہ 2000 کے بعد سے عالمی معیشت کی’ کاربن انٹینسٹی‘ میں کوئی فرق نہیں آیا جس کی وجہ سے فضاء میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ زمین کی گرین ہاؤس گیسوں کو جذب کرنے کی صلاحیت سمندر کے اوپر چلنے والی ہواؤں کے طریقے میں تبدیلی اور زمین پر خشک سالی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔ اس تحقیقاتی رپورٹ کے مصنف ڈاکٹر کورنی کا کہنا ہے کہ’سمندروں اور زمین میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو جذب کرنے کی قوت میں کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی شرح کو برقرار رکھنا اتنا اسان نہیں جیسا کہ پہلے سوچا گیا تھا‘۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’تحقیق سے ہمیں یہ بھی پتہ چلا کہ سمندروں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو جذب کرنے کی قوت میں کمی کی نصف وجہ جنوبی سمندروں میں چلنے والی ہواؤں کی شدت میں اضافہ ہے۔ تاہم ایک دیگر دس سالہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سمندر کی قوتِ جذب میں کمی صرف جنوبی کرہ کے سمندروں میں ہی نہیں بلکہ بحرِ منجمد شمالی میں بھی دیکھنے کو ملی ہے۔ | اسی بارے میں برفانی جزیرہ رودباد میں پھنس گیا02 September, 2007 | نیٹ سائنس ’آلودہ بادل بڑھتی گرمی کے ذمہ دار‘02 August, 2007 | نیٹ سائنس زمین کی ویرانی بڑھنے کا خدشہ28 June, 2007 | نیٹ سائنس معاشی ترقی کیساتھ ماحولیاتی تبدیلی04 June, 2007 | نیٹ سائنس برفانی تودے اور سمندری حیات22 June, 2007 | نیٹ سائنس حدت میں کمی کا ایک نیا منصوبہ11 June, 2007 | نیٹ سائنس کاربن ڈائی آکسائڈ کم کرنے پر انعام 09 February, 2007 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||