BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 04 June, 2007, 03:47 GMT 08:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
معاشی ترقی کیساتھ ماحولیاتی تبدیلی
چین
چینی حکومت ملک کی معاشی ترقی کی رفتار میں کمی نہیں دیکھنا چاہتی
چین کا کہنا ہے کہ وہ معاشی ترقی کو برقرار رکھتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چاہتا ہے جبکہ آسٹریلیا نےگرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کا ہدف مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چین کی جانب سے اس بات کا اعلان ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے پہلے قومی منصوبے میں کیا گیا ہے۔

منصوبے کی تفصیلات کے مطابق چین گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو ہوائی، جوہری اور پن بجلی کے زیادہ استعمال کی مدد سے کم کرے گا اور اس لے علاوہ کوئلے سے چلنے والے کارخانوں کو بھی بہتر بنایا جائےگا۔

یہ منصوبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب چینی صدر ہوجن تاؤ جی ایٹ سربراہ اجلاس کے لیے جرمنی میں ہیں اور جہاں جرمن چانسلر نے ماحولیاتی تبدیلی پر اقوامِ متحدہ کے پروٹوکول کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر آسٹریلیا نے بھی ماحولیاتی تبدیلیوں پر اپنے مؤقف میں تبدیلی لاتے ہوئے آلودگی میں کمی کے لیے کاربن ٹریڈنگ سکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلیا کو حال ہی میں قحط کا سامنا کرنا پڑا تھا
آسٹریلوی وزیرِاعظم جان ہاوررڈ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وہ آئندہ برس گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کا ہدف مقرر کریں گے جبکہ کاربن ٹریڈنگ سکیم 2012 تک نافد کر دی جائے گی۔

تاہم جان ہارورڈ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاربن اخراج پر پابندی لگانے سے ملک کی معیشت متاثر ہو سکتی ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کو حال ہی میں قحط کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے نہ صرف ملک کی معاشی ترقی متاثر ہوئی تھی بلکہ آسٹریلوی کسانوں میں بے چینی کی لہر بھی دوڑ گئی تھی۔

آسٹریلیا اور امریکہ وہ دو بڑے صنعتی ملک ہیں جنہوں نے گرین ہاؤس گیسوں کے حوالے سے 1997 کے کیوٹو معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

اسی بارے میں
کروڑوں غریب لوگ متاثر ہوں گے
06 April, 2007 | نیٹ سائنس
2007 میں حدت اور بڑھےگی
04 January, 2007 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد