موبائل ٹیکنالوجی کی بیسویں سالگرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
موبائل فون کے پس پردہ کارگر ٹیکنالوجی کو وجود میں آئے بیس سال ہوگئے ہیں۔ سات ستمبر 1987 میں فون سے وابسطہ پندرہ فرموں نے ’گلوبل سسٹم فار موبائل(جی ایس ایم) کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر مبنی موبائل نیٹورک بنانے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ جی ایس ایم ایسوسی ایشن کے مطابق اس موبائل فون ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد دو عشاریہ پانچ ارب سے زائد ہے اور مختلف ممالک میں موبائل فون کا استعمال بڑھنے سے اس ٹیکنالوجی کا استعمال بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ جی ایس ایم ایسوسی ایشن کے سربراہ روبرٹ کونوے کا کہنا ہے کہ 1987 میں جب معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے تو وہ ایک ایسا وقت تھا جب موبائل کی عالمی صنعت کا آغاز ہوا۔ جی ایس ایم کی تیکنیکی خصوصیات پر 1987 میں ہوئے معاہدے سے قبل ہی کام شروع ہو گیا تھا اور معاہدے کا مقصد اس ٹیکنالوجی پر مبنی نیٹورک قائم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’ 1987 میں اس معاہدے کے عمل میں آنے کے بعد کسی کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ جی ایس ایم معیار پر سمجھوتے کے بعد اتنے بڑے پیمانے پر پیداوار ہوگی‘۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت سے اب تک جی ایس ایم موبائل صارفین کی تعداد میں ہمیشہ لگائے گئے اندازوں سے بڑھ کر اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب موبائل صرف امیر لوگوں کا اثاثہ تھا لیکن آج یہ عام لوگوں کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن گیا ہے۔ جی ایس ایم ایسوسی ایشن کے عداد و شمار کے مطابق پہلے ایک ارب موبائل اس تیزی کی وجہ یہ ہے کہ موبائل فون اب سستے ہیں اور موبائل کنیکشن سستے اور لینڈ لائن فون کے مقابلے میں حاصل کرنے بھی آسان ہیں۔ مسٹر کونوے کے مطابق موبائل فون کے اربوں صارفین صرف ایک آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ’ یہ ٹیکنالوجی کپڑوں میں، جوتوں میں، گھریلوں استعمال کی اشیاء میں اور گاڑیوں میں بھی استعمال کی جا سکے گی‘۔ |
اسی بارے میں نئےحساس فون کی نمائش15 May, 2007 | نیٹ سائنس ایپل کے آئی فون کی فروخت شروع30 June, 2007 | نیٹ سائنس نوکیا: بیٹریوں میں خرابی کا اعتراف 14 August, 2007 | نیٹ سائنس موبائل فون کے استعمال میں اضافہ23 August, 2007 | نیٹ سائنس ایپل آئی فون کا توڑ دریافت26 August, 2007 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||