نوکیا: بیٹریوں میں خرابی کا اعتراف | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نوکیا نے اپنے چار کروڑ ساٹھ لاکھ موبائل ٹیلی فونوں کی بیٹریاں تبدیل کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ان موبائل فونوں کے بارے میں یہ شکایات ملی تھی کہ چارجنگ کے دوران یہ بیٹریاں ضرورت سے زیادہ گرم ہو جاتی ہیں۔ یہ شکایات خاص طور پر بی ایل - فائیو سی ٹائپ کی ان بیٹریوں کے بارے میں پائی گئی تھیں جو دو دسمبر دو ہزار پانچ سے نومبر دو ہزار چھ کے دوران ماٹسوشیٹا نے تیار کی تھیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نوکیا کے لیے اسی ٹائپ کی دیگر پچیس کروڑ یا دو سو پچاس ملین بیٹریوں میں جو دوسرے اداروں نے بنائی تھیں کوئی شکایت نہیں پائی گئی۔ موبائل ٹیلی فونوں کے اس بڑے ادارے کا کہنا ہے کہ اسے ان بیٹریوں کی اوور ہیٹنگ یا ضرورت سے زیادہ گرم ہونے کے بارے میں سو شکایات ملی تھیں۔ کمپنی کے مطابق یہ بیٹری پچاس مختلف ٹیلیفونوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم اس سےسلسلے میں جاری کیے جانے والے کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ گرم ہونے کی اس شکایت کی وجہ سے ’کسی کےشدید زخمی ہونے یا کسی مالی نقصان‘ کی شکایت نہیں ملی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کو اگر اپنے فون کی بیٹریوں کے بارے میں کوئی شکایت ہے تو وہ کمپنی کی ویب سائٹ پر جا کر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ایسے صارفین جن کے موبائل فونوں میں مذکورہ ساخت کے بیٹریاں ہیں وہ چارجنگ کے دوران درکار احتیاطوں کے بارے میں بھی ویب سائٹ سے جان سکتے ہیں۔ |
اسی بارے میں موبائل فونز کی فروخت میں اضافہ22 November, 2005 | نیٹ سائنس نوکیا کے نئے فون کا کمال27 April, 2005 | نیٹ سائنس نوکیا اور مائیکرو سافٹ ساتھ ساتھ15 February, 2005 | نیٹ سائنس موبائل پر وائرس کا حملہ23 November, 2004 | نیٹ سائنس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||