BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 November, 2004, 13:11 GMT 18:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موبائل پر وائرس کا حملہ
News image
یہ وائرس نوکیا 7610 کی سکرین پر قبضہ جما لیتا ہے
نوکیا موبائل فون صارفین کو ایک خطرناک وائرس کی موجودگی سے خبر دار کیا گیا ہے۔

نوکیا 7610 نامی موبائل فون رکھنے والے صارفین جب متاثرہ سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو موبائل فون کی سکرین پر موجود آئیکون یا علامتیں کھوپڑیوں کی تصویروں میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔

یہ سافٹ وئیر نوکیا 7610 کی کارکردگی کو بھی بری طرح متاثر کرتا ہے اور فون قریباً ناقابلِ مرمت ہو جاتا ہے۔

یہ وائرس جسے عرفِ عام میں ’سکلز‘ کہا جا رہا ہے ان ویب سائٹوں پر موجود ہے جہاں سے صارفین مفت دھنیں اور تصاویر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں۔

ویب سائٹ پر ’سکلز‘ نامی یہ وائرس ایک ایسے سافٹ وئیر کے بھیس میں موجود ہے جس سے نوکیا 7610موبائل فون کی سکرین کے لیےتصاویر بنائی جا سکتی ہیں۔

کمپیوٹر سکیورٹی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اس وائرس کا پھیلاؤ محدود ہے اور یہ خودبخود ایک سے دوسرے موبائل میں منتقل نہیں ہو سکتا۔ لیکن اس کے باوجود فن لینڈ کی اینٹی وائرس لیبارٹری ’ایف - سکیور‘ کا کہنا ہے کہ اسے بہت وسیع پیمانے پر نوکیا صارفین کی جانب سے اس وائرس سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں۔

اس لیبارٹری نے متاثرہ صارفین کے لیے ایک کتابچہ بھی بنایا ہے جس کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صارف اپنے فون سے اس وائرس کا خاتمہ کر سکتا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ’سکلز‘ وائرس ہیکروں نےT-222 طریقہ کو زیر استعمال لا کر لکھا ہے۔

یہ وائرس صرف نوکیا کمپنی کے سمبیئن موبائل فونوں کو متاثر کر رہا ہے جبکہ سونی ایرکسن، موٹورولا، اور فیوجسٹو کمپنیوں کے فون اس خطرہ سے محفوظ ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد