نوکیا کے نئے فون کا کمال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فون بنانے والی کمپنی نوکیا نے4 گیگا بائیٹ ہارڈ ڈسک کا ایک نیا موبائیل فون بنایا ہے جس میں لوگ 3000 گانوں کو اچھی کوالٹی میں اپنے فونز میں اسٹور کر سکیں گے۔ توقع ہےکہ نوکیا کہ اس سال پورٹ ایبل ایم پی تھری پلئیر فروحت کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہوگی۔ نوکیا کا یہ بھی دعوی ہے کہ اس نےکیمرہ فونز فروخت کرکے کیمرہ بنانے والوں پر بھی سبقت حاصل کر لی ہے۔ فوٹو کیمرہ کے میدان میں مقابلے پر اترنے کا عہد کرتے ہوئے نوکیا نے N90 موبائیل تیار کیا ہے جس میں 2 میگا پکسل کیمرہ ، آٹو فوکس ، 20x ڈیجیٹل زوم اور کارل زیسی کی تیار کردہ آپٹکس ہے جو کہ ایک بھروسہ مند فوٹو گرافی برانڈ ہے۔ توقع ہے کہ اس فون کی فروخت اس موسم گرما میں شروع ہو جائے گی۔ نوکیا نے اس بات کو تسلیم کیا کہ لوگ اپنے موبائیل سے جو تصویریں اتارتے ہیں انہیں وہ بہتر کوالٹی میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ جو لوگ چھٹیاں منانے جاتے ہیں وہ اپنے ساتھ جدید کیمرے ہی لیکر جاتے ہیں کیونکہ وہ ان خوبصورت یادوں کو صرف فون کے کیمرے میں نہیں سمیٹتے اور پوری طرح کیمرے کی جگہ فونز کے استعمال پر غور کرنے میں لوگوں کو ابھی وقت لگے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||