BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 December, 2004, 16:22 GMT 21:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیکس وڈیو: 17 سالہ لڑکا گرفتار
موبائیل فون پر اپنی ہی فلم بنا کر فروخت کرنے پر لڑکا گرفتار
موبائیل فون پر اپنی ہی فلم بنا کر فروخت کرنے پر لڑکا گرفتار
بھارت میں پولیس ایک سترہ سالہ طالب علم سے موبائیل فون پر اپنی ہی قابل اعتراض ویڈیو فلم بنا کر فروخت کرنے کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔

اس وڈیو فلم میں اس کے اپنی ہی ایک سولہ سالہ ساتھی طالبہ کے ساتھ جنسی فعل کے مناظر کی عکس بندی کی گئی تھی۔

اس کو پیر کے روز بچوں کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے جمعہ کو نیلامی کروانے والی ایک ویب سائٹ کمپنی بازی ڈاٹ کام کے چیف ایگزیکیٹو اونیش بجاج کو بھی اس ویڈیو کلپ کی فروخت کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔

کمپنی نے ابتدائی طور پر ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ وڈیو کلپ میں کیا مواد ہے۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے ایک اور لڑکے کو گرفتار کیا تھا جو انڈین انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کا طالب علم ہے اوراس ویڈیو کلپ کو ایک سو پچیس روپے میں انٹر نیٹ پر فروخت کر رہا تھا۔

یہ ویڈیو موبائیل فون کے ذریعے ہی بھارت اور بھارت کے باہر فروخت کی جانے لگی۔

لڑکے کی کم عمری کی وجہ سے پولیس اس کے والد اور ایک سوشل ورکر کی موجودگی میں تفتیش کرنے کی پابند ہے۔

سترہ سالہ لڑکے اور اس وڈیو کلپ میں دکھائی گئی سولہ سالہ طالبہ کو سکول سے خارج کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو منٹ سینتیس سیکنڈ کا کلپ وڈیو سی ڈی پر کاپی کر کے فروخت کیا گیا تھا۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پولیس کے ایک اہلکار نے کہا کہ بازی ڈاٹ کام نے کلپ کی فروخت روکنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ وڈیو کلپ کی فروخت انٹر نیٹ پر جاری تھی جس کے بعد انہوں نے کمپنی کے سربراہ کو گرفتار کر لیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد