BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 November, 2004, 15:21 GMT 20:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موبائل چوری پکڑی جائے گی

News image
موبائل ٹریکنگ سسٹم کومحدود پیمانے پرمارکیٹ میں ابتدائی طور پر متعارف کرایا جا چکا ہے۔
کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے جو نہ صرف موبائل فون کی چوری پکڑ سکے گا بلکہ چوری شدہ موبائل فونز کے کاروبار میں بھی اس سافٹ ویئر کے متعارف کرائیے جانے کے بعد کمی لائی جا سکے گی۔

کے ای ڈی اے کے سیکٹری انفارمیشن شاہد علی سحر کے مطابق یہ سافٹ ویئر کمپیوٹر ماہرین کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے اور اس سسٹم کا نام موبائل ٹریکنگ سسٹم ہوگا۔ شاہد علی سحر کج کہنا ہے کہ نہ صرف اس نظام کے زریعے موبائیل فونوں کی چوری پکڑی جائے گی بلکہ چور کے فونز کے کاروبار پر بھی منفی اثر ہوگا کیونکہ اس نظام میں پولیس کا تعاون بھی شامل رہےگا اور پولیس کی مدد سے ایسے فون برآمد کیے جا سکیں گے۔

یاد رہے کہ پچھلے تین سے چار ماہ کے دوران کراچی میں مختلف قیمت اور اقسام کے موبائل فون نہ صرف کھلے عام چھینے جاتے رہے ہیں بلکہ کچھ واقعات میں مزاحمت کرنے والوں کو جان بھی گنوانا پڑی ہے۔ اور اسی عرصے میں کراچی کی الیکٹرانک مارکیٹ میں چوری کے موبائل فونز کا کاروبار خوب چمکا ہے۔

شاہد علی کے مطابق اس نظام کو محدود پیمانے پرمارکیٹ میں ابتدائی طور پر متعارف کرایا جا چکا ہے اور اس کے نتائج بھی مثبت رہے ہیں۔ اور ساتھ ہی یہ کوشش بھی ہے کہ اس دوران موبائل ٹریکنگ کے سسٹم میں اکا دکا خامیوں کا بھی اندازہ لگایا جا سکے۔

اس کا طریقہ کار یہ ہوگا کے یہ سافٹ انٹر نیٹ پر فون ڈیلرز کو دستیاب ہوگا اور وہ فون کے سیریئل نمبر سے یہ پتہ چلا سکیں گے کہ درج شدہ فون چھینا گیا ہے یا مل گیا ہے۔ اور جیسے ہی اس نظام سے معلوم ہو کہ فون ابھی تک نہیں ملا تو اسے بلاک کر دیا جائےگا۔

توقع ہے کہ جلد ہی سافٹ وئیر کے ماہرین اس نظام کو مکمل طور قابل استعمال قرار دے دیں گے اور جلد ہی اس کے لاگو کیے جانے کی منظوری حاصل ہو جائےگی۔ تاہم کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسو سی ایشن کی کوشش ہے اس سلسلے میں موبائل فون ڈیلرز کا تعاون بھی حاصل کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد