BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 August, 2007, 02:59 GMT 07:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خلائی طیارہ ’انڈیور‘ روانہ
’اِنڈیور‘ بدھ کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سنٹر سے روانہ ہوا
امریکہ کی خلائی شٹل ’اِنڈیور‘ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے لیے اپنے چودہ روزہ مشن پر روانہ ہوگئی ہے۔

مقامی وقت کے مطابق بدھ کی شام چھ بجکر چھتیس منٹ پر اِنڈیور فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سنٹر سے روانہ ہوئی۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کا یہ اس سال کا دوسرا مشن ہے۔ ناسا انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کی تعمیر پر 100 بلین ڈالر صرف کر رہا ہے۔ اس سال دو اور مشن بھیجے جانے والے ہیں۔

انڈیور پر ایک سابق ٹیچر باربرا مورگن بھی ہیں جو سن 1986 میں چیلنجر شٹل پر ایک متبادل خلاباز کے طور پر جانے کو تیار تھیں۔

باربرا مورگن کے خلائی سفر کا اعلان اس وقت کے امریکی صدر رونلڈ ریگن نے کیا تھا۔ چیلنجر فضا میں اڑتے ہی خلابازوں سمیت تباہ ہوگئی تھی، تاہم پچپن سالہ باربرا مورگن نے خلائی سفر کا اپنا خواب ترک نہیں کیا۔

بدھ کی شام اِنڈیور کے سفر کا آغاز اچھا رہا۔ اس خلائی طیارے میں کچھ ایسے آلات ہیں جن کی مدد سے یہ اپنے گیارہ روزہ مشن کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے پاور گرِڈ سے بجلی حاصل کر کے چودہ دن تک بڑھا سکتا ہے۔

اس خلائی طیارے پر موجود خلاباز انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں مرمتی کام کرینگے۔ مرمت کا کام کرنے کے لیے خلابازوں کو خلا میں ساڑھے چھ گھنٹے کی چھ چہل قدمیاں کرنی ہونگیں۔

اس مشن پر موجود سابق ٹیچر باربرہ مورگن ناسا کے ایک تعلیمی مشن کے تحت انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے وڈیو لِنک کے ذریعے امریکہ کے متعدد اسکولوں کے طلباء سے بات کریں گیں۔

خلائی شٹلایٹلانٹس روانہ
بین الاقوامی خلائی مرکز کی تعمیر جاری
بادلپراسرار بادل
ناسا آسمان کے پراسرار بادلوں کا راز جانے گا
ناسا کا مشن ’نیو ہورائزنز‘مشن ’نیو ہورائزنز‘
پلوٹو کے لیے ناسا کا پہلا خلائی مشن روانہ ہو گیا
ڈسکوریڈسکوری کو نقصان
شٹل کی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ
ھبل منصوبہ ترک
مرمت کے لئے رقم دستیاب نہیں
ناساناسا کا ہائپر سانک
سات ہزار سات سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
ناسا سے حاصل کردہ تصویرگلیلیو کا آخری سفر
خلائی جہاز چودہ برس میں تین ارب میل کا سفر طے کر کے مشتری سے ٹکرانے والا ہے۔
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد