سن دو ہزار سات کا پہلا مِشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سن دو ہزار سات کے اپنے پہلے مِشن میں شٹل اٹلانٹس کینیڈی خلائی مرکز سے روانہ ہو گئی ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے بتایا کہ اٹلانٹس کی روانگی کے وقت مطلع صاف تھا اور شٹل نو مِنٹ میں مدار میں پہنچ گئی۔ ناسا کا آخری خلائی مشن دسمبر میں تھا۔اٹلانٹس میں سوار سات خلاباز بین الاقوامی خلائی مرکز میں پہنچ کر شمست توانائی کےدو پینلوں سمیت تنصیب کے دیگر کام کو جاری رکھیں گے۔ شٹل کے پروگرام مینیجر نے بتایا کہ اٹلانٹس کی روانگی کے بعد اس کے ایندھن کے ٹینک سے کچھ فوم گِرا تھا لیکن یہ شٹل سے نہیں ٹکرایا اور ابتدائی تجزیے کے مطابق اس سے کسی نقصان کا اندیشہ نہیں۔ سن دو ہزار تین میں شٹل کولمبیا سے بھی فوم کا ٹکڑا ٹکرایا تھا جو مِشن سے واپسی پر پھٹ گئی تھی اور اس میں سوار ساتوں خلا باز ہلاک ہو گئے تھے۔ اٹلانٹس کے مِشن کے دوران سال کے آخر میں یورپ کے موڈیول کولمبس کی بین الاقوامی خلائی مرکز پر آمد کی تیاری بھی کی جائے گی۔ ناسا کا پروگرام تھا کہ وہ اس وقت تک دو مشن روانہ کر چکی ہو گی لیکن فروری میں فلوریڈا میں شدید ژالہ باری سے اٹلانٹس کو نقصان پہنچا تھاجس سے مِشن کو موخر کرنا پڑا تھا۔ طوفان کی وجہ سے مِشن میں تین ماہ تاخیر ہوئی جبکہ ناسا کی خلائی شٹل تین سال بعد ریٹائر کر دی جائیں گی اور اس کو اسی دوران بین الاقوامی مرکز کی تعمیر مکمل کرنا ہے۔ ناسا کے پروگرام کے تحت بین الاقوامی مرکز تک ضروری سامان اور آلات پہنچانے کے لیے پندرہ مزید مِشن روانے کیے جائیں گے جن میں سے ایک کے کا مقصد ہبل خلائی دوربین کی مرمت ہے۔ خیال ہے کہ تعمیر مکمل ہونے تک خلائی مرکز میں خلابازوں کو ٹھہرانے کی صلاحیت دوگنی ہو جائے گی اور چھ لوگ وہاں رک سکیں گے۔ | اسی بارے میں ناسا خلائی شٹل کی روانگی مؤخر15 March, 2006 | نیٹ سائنس شٹل: خلا میں مرمت کامیاب 02 August, 2005 | نیٹ سائنس خلا میں ڈسکوری شٹل کا معائنہ27 July, 2005 | نیٹ سائنس خلائی شٹل مشن پر روانہ 26 July, 2005 | نیٹ سائنس خلائی شٹل کی روانگی پھر موخر14 July, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||