BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 July, 2007, 12:34 GMT 17:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کم کولسٹرول اور کینسر میں تعلق
گولیاں
امراض قلب کے خطرے کو کم کرنے میں ان دواؤں کے فوائد مسلّمہ ہیں
ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ دواؤں کے ذریعے کولسٹرول کم کرتے ہیں، ہو سکتا وہ کینسر کے خطرے میں اضافہ کر رہے ہوں۔

چالیس ہزار افراد کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ ہر ان ایک ہزار افراد میں جن کا کولسٹرول کم ہوتا ہے ایک شخص کو کیسنر ہو گیا۔ اس کے برعکس دواؤں سے کولسٹرول کنٹرول نہ کرنے والے افراد میں سے کسی کو کینسر نہیں ہوا۔

تاہم امریکی ریاست بوسٹن کے باشندوں پر کی جانے والی اس تحقیق کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے مطابق وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ کینسر ہونے کی وجہ کولسٹرول کم کرنے والی دواؤں (سٹیٹنز) کے منفی اثرات ہیں یا خود کولسٹرول کا کم ہونا۔

امریکہ کے امراض قلب کے ایک جریدے میں اپنے مضمون میں ماہرین نے یہ بھی لکھا ہے کہ کولسٹرول کم کرنے والے ادویات کے فوائد کینسر ہونے کے خطرے سے زیادہ ہیں۔

مضمون کے مرکزی مصنف رچرڈ کراس کا کہنا تھا کہ ’ ہمارے تجزیہ میں یہ دوائیں کینسر کے سبب کے طور پر سامنے نہیں آتیں۔ دوسری جانب امراض قلب کے خطرے کو کم کرنے میں ان دواؤں کے فوائد مسلّمہ ہیں۔ تاہم دواؤں (ایل ڈی سی) کے ذریعے کولسٹرول کم کرنے کا معاملہ متنازعہ ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔‘

اکتالیس ہزار سے زائد افراد پر کی جانے والی اس تحقیق میں ماہرین نے کولسٹرول کم کرنے والی ادویات کے کم، درمیانہ اور زیادہ استعمال اور کینسر ہونے کی شرح کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا۔

ماہرین کے مشاہدہ کے مطابق کم مقدار میں ادویات استعمال کرنے والے افراد میں کینسر ہونے کی شرح زیادہ تھی۔

برطانیہ میں سرطان پر تحقیق کرنے والے ایک ادارے ’کینسر ریسرچ یو کے‘ نے اس تحقیق پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ادارے کی افسر اطلاعات ڈاکٹر ایلیسن روس کا کہنا تھا: ’اس تحقیق میں نکلنے والے نتائج کو سچ ماننے میں احتیاط کی ضرورت ہے، کیونکہ اس کے مصنفین کا خود ماننا ہے کہ تحقیق سے یہ بات ثابت نہیں ہوتی کہ کولسٹرول کم ہونے سے کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تہا کہ ’کسی حتمی نتیجہ پر پہنچنے سے پہلے بہت زیادہ تحقیق کی ضرورت ہے۔‘

چھاتیوں کا سرطانسرطان کے اسباب
چھاتیوں میں سرطان خیز عنصر کی دریافت
بدلتی شفٹوں میں کام
شفٹوں میں کام سے مثانے کے کینسر کا خطرہ زیادہ
کینسر اور کیڑا
کینسر اور ایک کیڑے کی درازئ عمر میں تعلق
مچھلیوٹامن ڈی اور کینسر
تحقیق کے مطابق وٹامن سے کینسر کا خطرہ کم
اسی بارے میں
وزن، قد اور کولیسٹرل کا تعلق
01 March, 2007 | نیٹ سائنس
’اخروٹ کھائیں، وزن گھٹائیں‘
10 October, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد